अल्लाह ही का है जो कुछ आसमानों में है और जो ज़मीन में है, तुम अपने दिल की बातों को ज़ाहिर करो या छुपाओ अल्लाह तुमसे उनका हिसाब लेगा, फिर जिसको चाहेगा बख़्शेगा और जिसको चाहेगा सज़ा देगा, और अल्लाह हर चीज़ पर क़ुदरत वाला है।
جوکچھ آسمانوں میں ہے اورجوکچھ زمین میں ہے سب اﷲ تعالیٰ کاہے اورجو تمہارے دلوں میں ہے اگرتم وہ ظاہرکرویااسے چھپاؤ،اﷲ تعالیٰ تم سے اس کاحساب لے گا،پھروہ جس کوچاہے گابخش دے گااورجس کوچاہے گاعذاب دے گااوراﷲ تعالیٰ ہرچیزپرپوری طرح قدرت رکھنے والا ہے۔
جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے ، سب خدا ہی کا ہے اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے ، اس کو ظاہر کرو یا چھپاؤ ، خدا اس کا تم سے حساب لے گا ۔ پھر جس کو چاہے گا بخشے گا اور جس کو چاہے گا سزا دے گا ۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ( سب کچھ ) خدا کا ہے ۔ اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے ۔ خواہ تم اس کو ظاہر کرو یا اسے چھپاؤ ۔ خدا سب کا تم سے محاسبہ کرے گا ۔ اور پھر جسے چاہے گا ۔ بخش دے گا اور جسے چاہے گا سزا دے گا ۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
333 آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے ، سب اللہ کا ہے ۔ 334 تم اپنے دل کی باتیں خواہ ظاہر کرو یا چھپاؤ اللہ بہرحال ان کا حساب تم سے لے لے گا ۔ 335 پھر اسے اختیار ہے جسے چاہے ، معاف کر دے اور جسے چاہے ، سزا دے ۔ وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔ 336
اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور جو کچھ تمہارے دل میں ہے تم اسے ظاہر کرو یا تم اسے چھپاؤ اﷲ ( تعالیٰ ) تم سے اس کا حساب لیں گے پس اﷲ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں بخش دیتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں عذاب دیتے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں ۔
جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے ، اور جو باتیں تمہارے دلوں میں ہیں ، خواہ تم ان کو ظاہر کرو یا چھپاؤ ، اللہ تم سے ان کا حساب لے گا ( ١٨٨ ) پھر جس کو چاہے گا معاف کردے گا اور جس کو چاہے گا سزا دے گا ( اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔
جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے اورجو کچھ تمہارے دلوں میں ہے خواہ تم اسے چھپائو یا ظاہر کرو ، اللہ تم سے اس کاحساب لے گاپھر جسے چاہے گابخش دے گاا ور جسے چاہے گا سزا دے گا اور وہ ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے
اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ، اور اگر تم ظاہر کرو جو کچھ ( ف٦۱٦ ) تمہارے جی میں ہے یا چھپاؤ اللہ تم سے اس کا حساب لے گا ( ف٦۱۷ ) تو جسے چاہے گا بخشے گا ( ف٦۱۸ ) اور جسے چاہے گا سزادے گا ( ف٦۱۹ ) اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ،
جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے سب اﷲ کے لئے ہے ، وہ باتیں جو تمہارے دلوں میں ہیں خواہ انہیں ظاہر کرو یا انہیں چھپاؤ اﷲ تم سے اس کا حساب لے گا ، پھر جسے وہ چاہے گا بخش دے گا اور جسے چاہے گا عذاب دے گا ، اور اﷲ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے