Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अगर तुम सफ़र में हो और कोई लिखने वाला न पाओ तो रेहन रखने की चीज़ें क़ब्ज़े में दे दी जाएं, और अगर एक-दूसरे का ऐतबार करते हो तो चाहिए कि जिस पर ऐतबार किया गया वह अमानत को अदा कर दे और अल्लाह से डरे जो उसका रब है, और गवाही को न छुपाओ, और जो शख़्स गवाही छुपाएगा उसका दिल गुनाहगार होगा, और जो कुछ तुम करते हो अल्लाह उसको जानने वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراگرتم سفرمیں ہواورکوئی لکھنے والانہ پاؤ تو قبضے میں دیا گیا رہن لازم ہے پھراگرتم میں سے کوئی کسی پراعتبارکرے توجس پر اعتمادکیا گیااُس پرلازم ہے کہ وہ اس کی امانت اداکرے اور اﷲ تعالیٰ سے ڈرے جو اس کا رب ہے اورگواہی کونہ چھپاؤاورجو اس کوچھپائے گاتویقینااس کادل گناہ گارہے،اورجوکچھ تم کرتے ہواﷲ تعالیٰ اُس کوخوب جاننے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم سفر میں ہو اور کاتب نہ ملے سکے تو رہن قبضہ میں کرادو ۔ پس اگر ایک دوسرے پر اعتماد کی صورت نکل آئے تو جس کے پاس امانت رکھی گئی ہے ، وہ اس کی امانت ادا کرے اور اللہ سے ، جو اس کا رب ہے ، ڈرے اور شہادت کو مت چھپاؤ اور جو اس کو چھپائے تو وہ یاد رکھے کے اس کا دل گنہگار ہے اور اللہ جو کچھ تم کر رہے ہو ، اس کو جاننے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اگر تم سفر میں ہو اور تمہیں کاتب نہ ملے تو رہن باقبضہ رکھ لو ۔ اور اگر تم میں سے ایک کو دوسرے پر اعتبار ہو ۔ تو جس پر اعتبار کیا گیا ہے ۔ اسے چاہیے کہ اپنی امانت واپس کر دے اور اپنے پروردگار ( کی مخالفت ) سے ڈرے ۔ اور گواہی کو نہ چھپاؤ ۔ اور جو اسے چھپائے گا اس کا دل گنہگار ہوگا ۔ اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس کو خوب جانتا ہے ۔

By Moudoodi

اگر تم سفر کی حالت میں ہو اور دستاویز لکھنے کےلیے کوئی کاتب نہ ملے ، رہن بالقبض پر معاملہ کرو ۔ 331 اگر تم میں سے کوئی شخص دوسرے پر بھروسہ کر کے اس کے ساتھ کوئی معاملہ کرے ، تو جس پر بھروسہ کیا گیا ہے ، اسے چاہیے کہ امانت ادا کرے اور اللہ ، اپنے رب سے ڈرے ۔ اور شہادت ہرگز نہ چھپاؤ ۔ 332 جو شہادت چھپاتا ہے ، اس کا دل گناہ میں آلودہ ہے ۔ اور اللہ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں ہے ۔

By Mufti Naeem

اور اگر تم سفر میں ہو اور کوئی لکھنے والا نہیں پاتے تو کچھ سامان رہن کے طور پر رکھوانا ہے ، پس اگر تم میں سے ایک نے دوسرے پر اعتماد کیا ہے تو جس پر اعتماد کیا گیا ہے اسے چاہیے کہ وہ اس کی امانت کو ( اچھی طرح ) لوٹا دے اور چاہیے کہ وہ اپنے رب اﷲ ( تعالیٰ ) سے ڈرے اور گواہی کو نہ چھپایا کرو اور جو اسے چھپائے گا تو بلاشبہ اس کا دل گناہ میں ملوث ہوجائے گا اور اﷲ ( تعالیٰ ) جو تم کرتے ہو خوب جانتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم سفر پر ہوا اور تمہیں کوئی لکھنے والا نہ ملے تو ( ادائیگی کی ضمانت کے طور پر ) رہن قبضے میں رکھ لیے جائیں ۔ ہاں اگر تم ایک دوسرے پر بھروسہ کرو تو جس پر بھروسہ کیا گیا ہے وہ اپنی امانت ٹھیک ٹھیک ادا کرے اور اللہ سے ڈرے جو اس کا پروردگار ہے ۔ اور گواہی کو نہ چھپاؤ ، اور جو گواہی کو چھپائے وہ گنہگار دل کا حامل ہے ، اور جو عمل بھی تم کرتے ہو اللہ اس سے خوب واقف ہے ۔

By Noor ul Amin

اور اگرتم سفرمیں ہو اور لکھنے کو کوئی کاتب نہ مل سکے تورہن قبضہ میں رکھ لیاکرو ، ہاں اگرکوئی شخص دوسرے پر اعتمادکرے توجس پر اعتماد کیا گیا ہے اسے قرض خواہ کی امانت ( یاجوچیزبھی اس نے لی ہوئی ہو ) اداکردینا چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتارہےجو اس کارب ہے اور شہادت ہرگزنہ چھپائوجو شخص شہادت کو چھپاتا ہے بلاشبہ اس کادل گناہ گارہے اور تم جو کام کرتے ہواللہ اسے خوب جانتا ہے

By Kanzul Eman

اور اگر تم سفر میں ہو ( ف٦۰۹ ) اور لکھنے والا نہ پاؤ ( ف٦۱۰ ) تو گِرو ( رہن ) ہو قبضہ میں دیا ہوا ( ف٦۱۱ ) اور اگر تم ایک کو دوسرے پر اطمینان ہو تو وہ جسے اس نے امین سمجھا تھا ( ف٦۱۲ ) اپنی امانت ادا کردے ( ف٦۱۳ ) اور اللہ سے ڈرے جو اس کا رب ہے اور گواہی نہ چھپاؤ ( ف٦۱٤ ) اور جو گواہی چھپائے گا تو اندر سے اسکا دل گنہگار ہے ( ف٦۱۵ ) اور اللہ تمہارے کاموں کو جانتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور اگر تم سفر پر ہو اور کوئی لکھنے والا نہ پاؤ تو باقبضہ رہن رکھ لیا کرو ، پھر اگر تم میں سے ایک کو دوسرے پر اعتماد ہو تو جس کی دیانت پر اعتماد کیا گیا اسے چاہئے کہ اپنی امانت ادا کر دے اور وہ اﷲ سے ڈرتا رہے جو اس کا پالنے والا ہے ، اور تم گواہی کو چُھپایا نہ کرو ، اور جو شخص گواہی چُھپاتا ہے تو یقینا اس کا دل گنہگار ہے ، اور اﷲ تمہارے اعمال کو خوب جاننے والا ہے