जो यक़ीन करते हैं बिन देखे, और नमाज़ क़ायम करते हैं, और जो कुछ हमने उनको दिया है उसमें से ख़र्च करते हैं।
وہ لوگ جو غیب پرایمان لاتے ہیں اور نمازقائم کرتے ہیں اورجوہم نے اُنہیں رزق دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں-
ان لوگوں کیلئے جو غیب میں رہتے ایمان لاتے ہیں ، نماز کا اہتمام کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو بخشا ہے ، اس میں سے خرچ کرتے ہیں ۔
جو غیب پر ایمان رکھتے ہیں اور پورے اہتمام سے نماز ادا کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے کچھ ( میری راہ میں ) خرچ کرتے ہیں ۔
ہدایت ہے ان پرہیزگاروں کے 3 لئے جو غیب پر ایمان لاتے 4 ہیں ، نماز قائم کرتے ہیں5 ، جو رزق ہم نے ان کو دیا ہے ، اس میں سے خرچ کرتے ہیں6 ۔
جو غیب پر ایمان لاتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو ( روزی ) ہم نے انہیں عطا کی ہے اس میں سے ( نیکی کے کاموں میں ) خرچ کرتے ہیں ۔
جو بےدیکھی چیزوں پر ایمان لاتے ہیں ( ٤ ) اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا اس میں سے ( اللہ کی خوشنودی کے کاموں میں ) خرچ کرتے ہیں ۔
جو غیب پر ایمان لاتے ہیں نماز قائم کرتے ہیں اور جو ہم نے انہیں دیا اس میں سے ( اللہ کی راہ میں ) خرچ کرتے ہیں
وہ جو بےدیکھے ایمان لائیں ( ف۵ ) اور نماز قائم رکھیں ( ف٦ ) اور ہماری دی ہوئی روزی میں سے ہماری میں اٹھائیں ۔ ( ف۷ )
جو غیب پر ایمان لاتے اور نماز کو ( تمام حقوق کے ساتھ ) قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں عطا کیا ہے اس میں سے ( ہماری راہ ) میں خرچ کرتے ہیں