Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो उस (वह्य) पर भी ईमान लाते हैं जो आप पर उतारी गई और उस पर भी जो आपसे पहले उतारी गई और आख़िरत पर वे मुकम्मल यक़ीन रखते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور جواس پر ایمان لاتےہیں جو آپ پرنازل کیا گیا اور جوآپ سے پہلے نازل کیاگیااورآخرت پروہی یقین رکھتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان کیلئے جو ایمان لاتے ہیں اس چیز پر جو تم پر اتاری گئی اور جو تم سے پہلے اتاری گئی اور آخرت پر یہی لوگ یقین رکھتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور جو ایمان رکھتے ہیں اس پر جو آپ پر نازل کیا گیا ہے اور اس پر بھی جو آپ سے پہلے ( سابقہ انبیاء ) پر نازل کیا گیا ۔ اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں ۔

By Moudoodi

جو کتاب تم پر نازل کی گئی ہے ﴿یعنی قرآن﴾ اور جو کتابیں تم سے پہلے نازل کی گئی تھیں ان سب پر ایمان لاتے ہیں7 ، اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں8 ۔

By Mufti Naeem

اور جو اس ( کتاب ) پر جو ( اے محبوب ﷺ ) آپ کی طرف نازل کی گئی اور ان ( کتابوں ) پر جو آپ سے پہلے نازل کی گئیں ایمان لاتے ہیں اور آخرت پر وہ یقین رکھتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو اس ( وحی ) پر بھی ایمان لاتے ہیں جو آپ پر اتاری گئی اور اس پر بھی جو آپ سے پہلے اتاری گئی ( ٥ ) اور آخرت پر وہ مکمل یقین رکھتے ہیں ( ٦ )

By Noor ul Amin

نیزوہ آپ کی طرف نازل شدہ ( وحی ) پر ایمان لاتے ہیں اور اس پر بھی جو آپ سے پہلے ( نبیوں پر ) اتاری گئی اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں

By Kanzul Eman

اور وہ کہ ایمان لائیں اس پر جو اے محبوب تمہاری طرف اترا اور جو تم سے پہلے اترا ( ف۸ ) اور آخرت پر یقین رکھیں ، ( ف۹ )

By Tahir ul Qadri

اور وہ لوگ جو آپ کی طرف نازل کیا گیا اور جو آپ سے پہلے نازل کیا گیا ( سب ) پر ایمان لاتے ہیں ، اور وہ آخرت پر بھی ( کامل ) یقین رکھتے ہیں