और ईमान लाओ उस चीज़ पर जो मैंने उतारी है तसदीक़ करती हुई उस चीज़ की जो तुम्हारे पास है, और तुम सबसे पहले उसका इनकार करने वाले न बनो, और न लो मेरी आयतों पर थोड़ी क़ीमत, और मुझ ही से डरो।
اورجومیں نے نازل کیاہے اس پر ایمان لاؤ، یہ اس کی تصدیق کرنے والاہے جوتمہارے پاس ہے اورتم سب سے پہلے اُس کے ساتھ کفر کرنے والے نہ بنو اورمیری آیات کے بدلے تھوڑی قیمت نہ خریدو اور صرف مجھ ہی سے پس تم ڈرتے رہو۔
اور ایمان لاؤ اس چیز پر ، جو میں نے اتاری ہے ، مطابق ان ( پیشین گوئیوں ) کے ، جو تمہارے پاس موجود ہیں اور تم اس کے سب سے پہلے انکار کرنے والے نہ بنو اور میری آیات کو حقیر پونجی کے عیوض نہ بیچو اور میرے ( غضب ) سے بچتے ہی رہو ۔
اور اس کتاب ( قرآن ) پر ایمان لاؤ جو میں نے ( اب ) نازل کی ہے ۔ جو اس ( توراۃ ) کی تصدیق کرتی ہے جو تمہارے پاس ہے اور تم اس کے اولین منکر نہ بنو اور آیتوں کو ( ان میں تحریف کرکے ) تھوڑی قیمت ( دنیوی مفاد ) پر فروخت نہ کرو ۔ اور مجھ ہی سے ( میری نافرمانی سے ) ڈرو ۔
اور میں نے جو کتاب بھیجی ہے اس پر ایمان لاؤ ۔ یہ اس کتاب کی تائید میں ہے جو تمہارے پاس پہلے سے موجود تھی ، لہٰذا سب سے پہلے تم ہی اس کے منکر نہ بن جاؤ ۔ تھوڑی قیمت پر میری آیات کو نہ بیچ ڈالو 57 اور میرے غضب سے بچو ۔
اور جو کتاب ( قرآن مجید ) میں نے نازل کی ہے جو اس کی تصدیق کرنے والی ہے جو تمہارے پاس ہے اس پر ایمان لے آؤ اور اس کے پہلے منکر نہ بنو اور میری آیات کو کم تر معاوضے پر نہ بیچ ڈالو اور میرا ہی تقویٰ اختیار کرو ۔
اور جو کلام میں نے نازل کیا ہے اس پر ایمان لاؤ جبکہ وہ اس کتاب ( یعنی تورات ) کی تصدیق بھی کررہا ہے جو تمہارے پاس ہے اور تم ہی سب سے پہلے اس کے منکر نہ بن جاؤ اور میری آیتوں کو معمولی سی قیمت لے کر نہ بیچو اور ( کسی اور کے بجائے ) صرف میرا خوف دل میں رکھو ( ٣٨ )
اور اس کتاب پر ایمان لائوجومیں نے تمہاری ( پہلی ) کتابوں کی تصدیق میں نازل فرمائی او ر اس کے ساتھ تم ہی پہلے کافرنہ بنو اور میری آیتوں کو تھوڑی تھوڑی قیمت پر فروخت مت کرو اور مجھ ہی سے ڈرو
اور ایمان لاؤ اس پر جو میں نے اتارا اس کی تصدیق کرتا ہوا جو تمہارے ساتھ ہے اور سب سے پہلے اس کے منکر نہ بنو ( ف۷۳ ) اور میری آیتوں کے بدلے تھوڑے دام نہ لو ( ف۷٤ ) اور مجھی سے ڈرو ۔
اور اس ( کتاب ) پر ایمان لاؤ جو میں نے ( اپنے رسول محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ) اتاری ( ہے ، حالانکہ ) یہ اس کی ( اصلاً ) تصدیق کرتی ہے جو تمہارے پاس ہے اور تم ہی سب سے پہلے اس کے منکر نہ بنو اور میری آیتوں کو ( دنیا کی ) تھوڑی سی قیمت پر فروخت نہ کرو اور مجھ ہی سے ڈرتے رہو