और सही में ग़लत को न मिलाओ, और सच को न छुपाओ; हालाँकि तुम जानते हो।
اورتم حق کوباطل کے ساتھ نہ ملاؤاورنہ ہی حق کوچھپاؤحالانکہ تم جانتے ہو۔
اور حق اور باطل کو گڈ مڈ نہ کرو حق کو چھپانے کیلئے درآنحالیکہ تم جانتے ہو ۔
اور حق کو باطل کے ساتھ خلط ملط نہ کرو اور جانتے بوجھتے ہوئے حق کو نہ چھپاؤ ۔
باطل کا رنگ چڑھا کر حق کو مشتبہ نہ بناؤ اور نہ جانتے بوجھتےحق کو چھپانے کی کوشش کرو ۔ 58
اور حق کو باطل کے ساتھ نہ ملاؤ اور حق کو ( مت ) چھپاؤ حالانکہ تم جانتے ہو ۔
اور حق کو باطل کے ساتھ گڈ مڈ نہ کرو ، اور نہ حق بات کو چھپاؤ جبکہ ( اصل حقیقت ) تم اچھی طرح جانتے ہو
اور نہ حق وباطل کی آمیزش کرو اور نہ حق کو چھپاؤ تمہیں تو خوداسکاعلم ہے
اور حق سے باطل کو نہ ملاؤ اور دیدہ و دانستہ حق نہ چھپاؤ ۔
اور حق کی آمیزش باطل کے ساتھ نہ کرو اور نہ ہی حق کو جان بوجھ کر چھپاؤ