Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब हमने तुमको फ़िरऔन के लोगों से छुड़ाया, वे तुमको बुरी तकलीफ़ देते थे, तुम्हारे बेटों को ज़बह करते और तुम्हारी औरतों को ज़िंदा छोड़ देते, और उसमें तुम्हारे रब की तरफ़ से भारी आज़माइश थी।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور(اس وقت کویادکرو)جب ہم نے تمہیں آلِ فرعون سے نجات دی ،وہ تمہیں برے عذاب میں مبتلاکرتے تھے ،وہ تمہارے بیٹوں کوبُری طرح ذبح کرتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اورتمہا رے لئے اس میں تمہارے رب کی طرف سے بہت بڑی آزمائش تھی۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ہم نے تم کو آلِ فرعون کے قبضہ سے چھڑایا ۔ وہ تمہیں بُرے عذاب چکھاتے تھے: تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی ہی آزمائش تھی ۔

By Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی تھی ۔ جو تمہیں بدترین عذاب کا مزہ چکھاتے تھے ( یعنی ) تمہارے لڑکوں کو قتل کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں ( بیٹیوں ) کو ( اپنی خدمت گزاری کے لئے ) زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی بڑی سخت آزمائش تھی ۔

By Moudoodi

64 یاد کرو وہ وقت ، جب ہم نے تم کو فرعونیوں 65 کی غلامی سے نجات بخشی ۔ انہوں نے تمہیں سخت عذاب میں مبتلا کر رکھا تھا ، تمہارے لڑکوں کو ذبح کرتے تھے تمہاری لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس حالت میں تمہارے رب کی طرف سے تمہاری بڑی آزمائش تھی 66 ۔

By Mufti Naeem

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے تمہیں فرعون کے لشکر سے نجات عطا فرمائی جو تمہیں سخت ترین سزائیں دیا کرتے تے کہ تمہارے بیٹوں کو تو ذبح کردیتے تھے اور تمہاری عورتوں ( لڑکیوں ) کو زندہ رہنے دیتے تھے ، اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بہت زبردست آزمائش تھی ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور وہ ( وقت یاد کرو ) جب ہم نے تم کو فرعون کے لوگوں سے نجات دی جو تمہیں بڑا عذاب دیتے تھے تمہارے بیٹوں کو ذبح کر ڈالتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے تھے ( ٤٠ ) اور اس ساری صورت حال میں تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارا بڑا امتحان تھا ۔

By Noor ul Amin

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے تم کو فرعون کی اولاد سے نجات دی جو تمہیں بدترین عذاب دیتے تھےجو تمہارے لڑکوں کو مارڈالتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس نجات دینے میں تمہارے رب کی بڑی مہربانی تھی

By Kanzul Eman

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے تم کو فرعون والوں سے نجات بخشی ( ف۸۲ ) کہ وہ تم پر برا عذاب کرتے تھے ( ف۸۳ ) تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے اور تمہاری بیٹیوں کو زندہ رکھتے ( ف۸٤ ) اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی بلا تھی ( یا بڑا انعام ) ( ف۸۵ )

By Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت بھی یاد کرو ) جب ہم نے تمہیں قومِ فرعون سے نجات بخشی جو تمہیں انتہائی سخت عذاب دیتے تھے تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے اور تمہاری بیٹیوں کو زندہ رکھتے تھے ، اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی ( کڑی ) آزمائش تھی