और जब हमने दरिया को फाड़ कर तुम्हें (पार कराया) फिर बचाया तुमको और डुबो दिया फ़िरऔन के लोगों को, और तुम देखते रहे।
اور(اس وقت کویادکرو) جب تمہاری وجہ سے ہم نے سمندرکو پھاڑ دیا،پھرہم نے تمہیں نجات دی اورہم نے آلِ فرعون کوغرق کردیااورتم دیکھ رہے تھے۔
اور ( یاد کرو ) جبکہ ہم نے دریا کو پھاڑ کر تمہیں پار کرایا ۔ پس تمہیں نجات دی اور آل فرعون کو غرق کردیا اور تم دیکھتے رہے ۔
اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے تمہارے لئے سمندر کو شگافتہ کیا ( اسے پھاڑ کر تمہارے لئے راستہ بنایا ) اور تمہیں نجات دی اور تمہارے دیکھتے دیکھتے فرعونیوں کو غرق کر دیا ۔
یاد کرو وہ وقت ، جب ہم نے سمندر پھاڑ کر تمہارے لیے راستہ بنایا ، پھر اس میں سے تمہیں بخیریت گزروا دیا ، پھر وہیں تمہاری آنکھوں کے سامنے فرعونیوں کو غرقاب کیا ۔
ور جب ہم نے تمہارے لیے سمندر کو پھاڑ ڈالا پس ہم نے تمہیں نجات دی اور فرعون کے لشکر کوغرق کردیا اس حال میں کہ تم دیکھ رہے تھے ۔
اور ( یاد کرو ) جب ہم نے تمہاری خاطر سمندر کو پھاڑ ڈالا تھا ، چنانچہ تم سب کو بچالیا تھا اور فرعون کے لوگوں کو ( سمندر میں ) غرق کرڈالا تھا ( ٤١ ) اور تم یہ سارا نظارہ دیکھ رہے تھے
اور ( یادکرو ) جب ہم نے تمہارے لئے دریا کو پھاڑاتم کو بچالیااور آل فرعون کو تمہارے دیکھتے دیکھتے ڈبو دیا
اور جب ہم نے تمہارے لئے دریا پھاڑ دیا تو تمہیں بچالیا اور فرعون والوں کو تمہاری آنکھوں کے سامنے ڈبو دیا ۔ ( ف۸٦ )
اور جب ہم نے تمہیں ( بچانے کے ) لئے دریا کو پھاڑ دیا سو ہم نے تمہیں ( اس طرح ) نجات عطا کی اور ( دوسری طرف ) ہم نے تمہاری آنکھوں کے سامنے قومِ فرعون کو غرق کر دیا