Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब हमने मूसा से वादा किया चालीस रात का, फिर तुमने उसके बाद बछड़े को माबूद बना लिया और तुम ज़ालिम थे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور(اس وقت کویادکرو)جب ہم نے موسیٰ سے چالیس راتوں کی میعادمقررکی پھر اس کے بعدتم نے بچھڑے کوپکڑلیااورتم ظلم کرنے والے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ہم نے موسیٰ سے چالیس راتوں کا وعدہ ٹھہرایا ۔ پھر تم نے اس کے بعد بچھڑے کو معبود بنالیا اور تم ظلم کرنے والے ہو ۔

By Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے موسیٰ سے ( توراۃ دینے کے لئے ) چالیس راتوں کا وعدہ کیا تھا پھر تم نے ان کے بعد گو سالہ ( بچھڑے ) کو ( معبود ) بنا لیا ۔ جبکہ تم ظالم تھے ۔

By Moudoodi

یاد کرو ، جب ہم نے موسیٰ علیہ السلام کو چالیس شبانہ روز کی قرارداد پر بلایا ، 67 تو اس کے پیچھے تم بچھڑے کو اپنا معبود بنا بیٹھے ۔ 68 اس وقت تم نے بڑی زیادتی کی تھی ۔

By Mufti Naeem

اور ( یاد کیجیے ) جب ہم نے ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) سے چالیس راتوں کا وعدہ لیا ، پھر ان کے ( جانے کے ) بعد تم لوگوں نے بچھڑے کو ( معبود ) بنالیا اس حال میں کہ تم ظلم کرنے والے تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے موسیٰ سے چالیس راتوں کا وعدہ ٹھہرایا تھا پھر تم نے ان کے پیچھے ( اپنی جانوں پر ) ظلم کرکے بچھڑے کو معبود بنالیا ( ٤٢ )

By Noor ul Amin

اور جب ہم نے موسیٰ کو چالیس راتوں کے وعدے پر بلایاپھراُس کی غیر موجودگی میں تم نے بچھڑے کو معبودبنالیا اور ظالم بن گئے

By Kanzul Eman

اور جب ہم نے موسیٰ سے چالیس رات کا وعدہ فرمایا پھر اس کے پیچھے تم نے بچھڑے کی پوجا شروع کردی اور تم ظالم تھے ۔ ( ف۸۷ )

By Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت بھی یاد کرو ) جب ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) سے چالیس راتوں کا وعدہ فرمایا تھا پھر تم نے موسیٰ ( علیہ السلام کے چلّہءِ اعتکاف میں جانے ) کے بعد بچھڑے کو ( اپنا ) معبود بنا لیا اور تم واقعی بڑے ظالم تھے