और वे कहते हैं: हमको दोज़ख़ की आग नहीं छुएगी मगर गिनती के चंद दिन, कहोः क्या तुमने अल्लाह के पास से कोई अहद ले लिया है कि अल्लाह अपने अहद के ख़िलाफ़ नहीं करेगा, या अल्लाह के ऊपर ऐसी बात कहते हो जो तुम नहीं जानते।
اور انہوں نے کہا ’’جہنم کی آگ ہمیں ہرگز نہیں چھوئے گی مگرگنے ہوئے چند دن‘‘۔کہہ دو: ’’کیاتم نے اﷲ تعالیٰ سے کوئی عہدلے رکھاہے تووہ اپنے عہدکی خلاف ورزی کبھی نہیں کرے گایاتم اﷲ تعالیٰ پرایسی بات کہتے ہوجوتم نہیں جانتے‘‘؟
اور وہ کہتے ہیں کہ ان کو دوزخ کی آگ نہیں چھوئے گی ، مگر صرف گنتی کے چند دن ۔ پوچھو: کیا تم نے اللہ کے پاس اس کیلئے کوئی عہد کرالیا ہے کہ اللہ اپنے عہد کی خلاف ورزی نہیں کرے گا یا تم اللہ پر ایک ایسی تہمت باندھ رہے ہو ، جس کے بارے میں تمہیں کچھ علم نہیں؟
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ گنتی کے چند دنوں کے سوا دوزخ کی آگ ہمیں چھو بھی نہیں سکتی ( اے رسول ) آپ ان سے کہیے! کیا تم نے خدا سے کوئی عہد و پیمان لے لیا ہے کہ خدا کبھی اپنے عہد کی خلاف ورزی نہیں کرے گا؟ یا اللہ کے ذمہ وہ بات لگا رہے ہو جس کا تمہیں کوئی علم نہیں ہے ۔
وہ کہتے ہیں کہ دوزخ کی آگ ہمیں ہرگز چھونے والی نہیں الا یہ کہ چند روز کی سزا مِل جائے تو مِل جائے91 ۔ ان سے پوچھو ، کیا تم نے اللہ سے کوئی عہد لے لیا ہے ، جس کی خلاف ورزی وہ نہیں کر سکتا ؟ یا بات یہ ہے کہ تم اللہ کے ذمّے ڈال کر ایسی باتیں کہ دیتے ہو جن کے متعلق تمہیں علم نہیں ہے کہ اس نے ان کا ذمہ لیا ہے؟
اور ان لوگوں ( یہودیوں ) نے کہا: ہمیں گنتی کے ( چند ) دنوں کے علاوہ آگ ہرگز نہ چھوئے گی ، ( اے محبوبـ ﷺ! ) آپ فرمادیجیے کیا تم نے اللہ ( تعالیٰ ) کے ہاں سے کوئی عہد لے رکھا ہے ، تب تو اللہ ( تعالیٰ ) اپنے عہد کے ہرگز خلاف نہیں کریں گے ، یا تم اللہ ( تعالیٰ ) کے ذمے ایسی بات کہہ رہے ہو جس ( کی حقیقت ) کا تمہیں ( بھی ) علم نہیں
اور یہودیوں نے کہا ہے کہ ہمیں گنتی کے چند دنوں کے علاوہ آگ ہرگز نہیں چھوئے گی ۔ آپ ان سے کہیے کہ کیا تم نے اللہ کی طرف سے کوئی عہد لے رکھا ہے جس کی بنا پر وہ اپنے عہد کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا ، یا تم اللہ کے ذمے وہ بات لگا رہے ہو جس کا تمہیں کچھ پتہ نہیں؟
یہ لوگ کہتے ہیں کہ چنددن کے سوا انہیں آگ ہرگزنہ چھوئے گی ، ( اے محمد ) آپ کہہ دیجئے کہ’’ کیا تم نے اللہ سے کوئی ایساعہدلے رکھا ہے جس کی وہ خلاف ورزی نہ کرے گا؟‘‘تم اللہ پر ایسی باتیں جڑ دیتے ہوجن کا تمہیں علم ہی نہیں
اور بولے ہمیں تو آگ نہ چھوئے گی مگر گنتی کے دن ( ف۱۳۱ ) تم فرما دو کیا خدا سے تم نے کوئی عہد لے رکھا ہے جب تو اللہ ہرگز اپنا عہد خلاف نہ کرے گا ( ف۱۳۲ ) یا خدا پر وہ بات کہتے ہو جس کا تمہیں علم نہیں ۔
اور وہ ( یہود ) یہ ( بھی ) کہتے ہیں کہ ہمیں ( دوزخ کی ) آگ ہرگز نہیں چھوئے گی سوائے گنتی کے چند دنوں کے ، ( ذرا ) آپ ( ان سے ) پوچھیں: کیا تم اللہ سے کوئی ( ایسا ) وعدہ لے چکے ہو؟ پھر تو وہ اپنے وعدے کے خلاف ہرگز نہ کرے گا یا تم اللہ پر یونہی ( وہ ) بہتان باندھتے ہو جو تم خود بھی نہیں جانتے