Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हाँ जिसने कोई बुराई की और उसके गुनाह ने उसको अपने घेरे में ले लिया, तो वही लोग दोज़ख़ वाले हैं, वे उसमें हमेशा रहेंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیوں نہیں! جس نے برائی کمائی اوراس کے گناہ نے اسے گھیرے میں لے لیاتووہ لوگ آگ والے ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

البتہ جس نے کمائی کوئی بدی اور اس کے گناہ نے اس کو اپنے گھیرے میں لے لیا تو وہی لوگ دوزخ والے ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

By Hussain Najfi

کیوں نہیں ( چھوئے گی ) جو بھی برا کام کرے گا اور اس کا گناہ ( چاروں طرف سے ) اسے گھیر لے گا یہی لوگ دوزخی ہیں جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔

By Moudoodi

آخر تمہیں دوزخ کی آگ کیوں نہ چھوئے گی؟ جو بھی بدی کمائے گا اور اپنی خطا کاری کے چکّر میں پڑا رہے گا ، وہ دوزخی ہے اور دوزخ ہی میں وہ ہمیشہ رہے گا ۔

By Mufti Naeem

ہاں ہاں! جس نے گناہ کا کام کیا اور اسے اس کے گناہوں نے گھیر لیا تو وہی دوزخ والے ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( آگ تمہیں ) کیوں نہیں ( چھوئے گی ) ؟ جو لوگ بھی بدی کماتے ہیں اور ان کی بدی انہیں گھیر لیتی ہے ( ٥٧ ) تو ایسے لوگ ہی دوزخ کے باسی ہیں ۔ وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے ۔

By Noor ul Amin

یقیناجس نے بھی برے کام کئے اور پھراس کے گناہوں نے اس کاگھیرا کرلیاتوایسے ہی لوگ جہنمی ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے

By Kanzul Eman

ہاں کیوں نہیں جو گناہ کمائے اور اس کی خطا اسے گھیر لے ( ف۱۳۳ ) وہ دوزخ والوں میں ہے انہیں ہمیشہ اس میں رہنا ۔

By Tahir ul Qadri

ہاں واقعی جس نے برائی اختیار کی اور اس کے گناہوں نے اس کو ہر طرف سے گھیر لیا تو وہی لوگ دوزخی ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں