Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब हमने तुमसे यह अहद लिया कि तुम अपनों का ख़ून न बहाओगे और अपने लोगों को अपनी बस्तियों से न निकालोगे, फिर तुमने इक़रार किया और तुम उसके गवाह हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب ہم نے تم سے پختہ عہدلیاتھاکہ تم اپنوں کاخون نہ بہاؤگے اورنہ اپنے آپ کو اپنے گھروں سے نکالوگے پھرتم نے اقرارکیااورتم خوداس پرگواہی دیتے ہو

By Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ہم نے تم سے اقرار لیا کہ اپنوں کا خون نہ بہاؤ گے اور اپنوں کو اپنی بستیوں سے نہ نکالو گے ۔ پھر تم نے ان باتوں کا اقرار کیا اور تم اس کے گواہ ہو ۔

By Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے تم سے پختہ عہد لیا تھا کہ آپس میں ایک دوسرے کا خون نہ بہانا ، ایک دوسرے کو اپنے وطن سے ( نکال کر ) بے وطن نہ کرنا ۔ پھر تم نے اس کا اقرار کیا اور تم خود اس کے گواہ ہو ۔

By Moudoodi

پھر ذرا یاد کرو ، ہم نے تم سے مضبوط عہد لیا تھا کہ آپس میں ایک دوسرے کا خون نہ بہانا اور نہ ایک دوسرے کو گھر سے بے گھر کرنا ۔ تم نے اس کا اقرار کیا تھا ، تم خود اس پر گواہ ہو ۔

By Mufti Naeem

اور ( یاد کیجیے ) جب ہم نے تم سے پختہ وعدہ لیا کہ تم اپنا ( اپنے لوگوں کا ) خون نہیں بہاؤ گے اور اپنے آپ ( اپنے لوگوں ) کو ان کے گھروں سے نہیں نکالو گے ، پھر تم نے اقرار ( بھی ) کیا اور تم ( اس بات کی ) گواہی ( بھی ) دیتے ہو

By Mufti Taqi Usmani

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے تم سے پکا عہد لیا تھا کہ : تم ایک دوسرے کا خون نہیں بہاؤ گے اور اپنے آدمیوں کو اپنے گھروں سے نہیں نکالو گے ، پھر تم نے اقرار کیا تھا اور تم خود اس کے گواہ ہو ۔

By Noor ul Amin

اور ( وہ وقت یادکرو ) جب ہم نے تم سے وعدہ لیاکہ آپس میں خون نہ بہانا ( قتل نہ کرنا ) اور نہ اپنے بھائی بندوں کو ان کے گھروں سے جلا وطن کرنا ، تم نے اقرار کیا تھا اور تم اس چیز کی خودگواہی بھی دیتے ہو

By Kanzul Eman

اور جب ہم نے تم سے عہد لیا کہ اپنوں کا خون نہ کرنا اور اپنوں کو اپنی بستیوں سے نہ نکالنا پھر تم نے اس کا اقرار کیا اور تم گواہ ہو ۔

By Tahir ul Qadri

اور جب ہم نے تم سے ( یہ ) پختہ عہد ( بھی ) لیا کہ تم ( آپس میں ) ایک دوسرے کا خون نہیں بہاؤ گے اور نہ اپنے لوگوں کو ( اپنے گھروں اور بستیوں سے نکال کر ) جلاوطن کرو گے پھر تم نے ( اس امر کا ) اقرار کر لیا اور تم ( اس کی ) گواہی ( بھی ) دیتے ہو