यही लोग हैं जिन्होंने आख़िरत के बदले दुनिया की ज़िंदगी ख़रीदी, पस न उनका अज़ाब हल्का किया जाएगा और न उनको मदद पहुँचेगी।
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخرت کے بدلے دنیاکی زندگی خریدلی ہے،سونہ اُن کے عذاب میں کمی کی جائے گی اورنہ ہی وہ مدددئیے جائیں گے
یہی لوگ ہیں ، جنہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت پر ترجیح دی تو نہ تو ان کا عذاب ہی ہلکا کیا جائے گا اور نہ ان کو کوئی مدد ہی پہنچے گی ۔
یہ وہ ( بدقسمت ) لوگ ہیں جنہوں نے آخرت کی ( ابدی زندگی ) کے عوض دنیوی ( فانی ) زندگی خرید لی ہے پس نہ ہی ان کے عذاب میں کوئی تخفیف کی جائے گی اور نہ ہی ان کی کوئی مدد کی جائے گی ۔
یہ وہ لوگ ہیں ، جنہوں نےآخرت بیچ کر دنیا کی زندگی خرید لی ہے ، لہٰذا نہ ان کی سزا میں کوئی تخفیف ہوگی اور نہ انہیں کو ئی مدد پہنچ سکے گی ۔ ؏١۰
یہی ہیں وہ لوگ جنہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت پر ترجیح دی پس ان پر نہ عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ ہی ان کی مدد کی جائے گی
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دنیوی زندگی کو آخرت کے بدلے خرید لیا ہے ، لہذا نہ ان کے عذاب میں کوئی تخفیف ہوگی اور نہ ان کی مدد کی جائے گی ۔
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دنیاکی زندگی کو آخرت کے بدلے خریدلیا ہے ، ان کے نہ توعذاب ہلکے ہوں گے اور نہ ان کی مدد کی جائے گی
یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی مول لی تو نہ ان پر سے عذاب ہلکا ہو اور نہ ان کی مدد کی جائے ۔
یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخرت کے بدلے میں دنیا کی زندگی خرید لی ہے ، پس نہ ان پر سے عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ ہی ان کو مدد دی جائے گی