मगर वे कभी उसकी आरज़ू नहीं करेंगे ब-सबब उन (करतूतों) के जो वे अपने आगे भेज चुके हैं, और अल्लाह ख़ूब जानता है ज़ालिमों को।
اوروہ ہرگزاس کی تمناکبھی نہیں کریں گے اس کی وجہ سے جوان کے ہاتھوں نے آگے بھیجا اوراﷲ تعالیٰ ظالموں کو خوب جاننے والا ہے۔
مگر یہ اپنے ان کرتوتوں کی وجہ سے ، جن کے یہ مرتکب ہوئے ہیں ، کبھی موت کی تمنا نہیں کریں گے اور اللہ تعالیٰ ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔
اور ( سن لو ) کہ یہ لوگ ان ( اعمالِ بد ) کی وجہ سے جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں کبھی بھی موت کی آرزو نہیں کریں گے اور خدائے تعالیٰ ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔
یقین جانو کہ یہ کبھی اس کی تمنّا نہ کریں گے ، اس لیے کہ اپنے ہاتھوں جو کچھ کماکر انھوں نے وہاں بھیجا ہے ، اس کا اقتضا یہی ہے ﴿کہ وہاں جانے کی تمنّا نہ کریں﴾اللہ ان ظالموں کے حال سے خوب واقف ہے ۔
اور وہ ان اعمال کی وجہ سے جو انہوں نے آگے بھیجے ہیں اس ( موت ) کی ہرگز تمنّا نہیں کریں گے اور اﷲ ( تعالیٰ ) ظالموں سے خوب واقف ہیں ۔
اور ( ہم بتائے دیتے ہیں کہ ) انہوں نے اپنے جو کرتوت آگے بھیج رکھے ہیں ، ان کی وجہ سے یہ کبھی ایسی تمنا نہیں کریں گے ۔ ( ٦٤ ) اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔
لیکن یہ لوگ مرنے کی تمنانہیں کرینگے وجہ یہ ہے کہ انہوں نے گناہوں کے کام آگے بھیجے ہیں اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے
اور ہرگز کبھی اس کی آرزو نہ کریں گے ( ف۱٦٦ ) ان بد اعمالیوں کے سبب جو آگے کرچکے ( ف۱٦۷ ) اور اللہ خوب جانتا ہے ظالموں کو ۔
وہ ہرگز کبھی بھی اس کی آرزو نہیں کریں گے ان گناہوں ( اور مَظالِم ) کے باعث جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں ( یا پہلے کر چکے ہیں ) اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے