लो, हम ने तुम्हारी ओर एक किताब अवतरित कर दी है, जिस में तुम्हारे लिए याददिहानी है। तो क्या तुम बुद्धि से काम नहीं लेते?
بلاشبہ یقیناًہم نے تمہاری طرف ایک ایسی کتاب نازل کی ہے جس میں تمہاراذکر ہے توکیاتم سمجھتے نہیں؟
اور ہم نے تمہاری طرف بھی ایک کتاب اتاری ، جس میں تمہارے حصہ کی یاد دہانی ہے تو کیا تم سمجھتے نہیں؟
بےشک ہم نے تمہاری طرف ایک ایسی کتاب نازل کی ہے جس میں تمہارا ہی ذکر ہے کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟ ( نہیں سمجھتے؟ ) ۔
لوگو ، ہم نے تمہاری طرف ایک ایسی کتاب بھیجی ہے جس میں تمہارا ہی ذکر ہے ، کیا تم سمجھتے نہیں ہو؟ 12 ؏ 1
۔ ( اے پیغمبرﷺ فرمادیجیے ) بے شک ہم نے تمہاری طرف ایسی کتاب نازل فرمائی ہے ، جس میں تمہارا تذکرہ ( موجود ) ہے ، تو کیا تم لوگ نہیں سمجھتے؟
۔ ( اب ) ہم نے تمہارے پاس ایک ایسی کتاب اتاری ہے جس میں تمہارے لیے نصیحت ہے ۔ ( ٤ ) کیا پھر بھی تم نہیں سمجھتے؟
( لوگو ) ہم نے تمہاری طرف جو کتاب نازل کی ہے اس میں تمہاراہی ذکرہے کیا تم سمجھتے نہیں
بیشک ہم سے تمہاری طرف ( ف۲۰ ) ایک کتاب اتاری جس میں تمہاری ناموری ہے ( ف۲۱ ) تو کیا تمہیں عقل نہیں ( ف۲۲ )
بیشک ہم نے تمہاری طرف ایسی کتاب نازل فرمائی ہے جس میں تمہاری نصیحت ( کا سامان ) ہے ، کیا تم عقل نہیں رکھتے