उन्होंने कहा, "क्या तू हमारे पास सत्य लेकर आया है या यूँ ही खेल कर रहा है?"
اُنہوں نے کہا: ’’کیاتم ہمارے پاس واقعی حق لائے ہویاتم کھیلنے والوں میں سے ہو؟
انہوں نے پوچھا کہ یہ جو کچھ تم ہمارے سامنے پیش کر رہے ہو ، سنجیدہ بات پیش کر رہے ہو یا ہنسی مسخری کر رہے ہو؟
انہوں نے کہا کیا تم ہمارے پاس کوئی حق بات ( سچا پیغام ) لے کر آئے ہو یا صرف دل لگی کر رہے ہو؟
” انہوں نے کہا ” کیا تو ہمارے سامنے اپنے اصلی خیالات پیش کر رہا ہے یا مذاق کرتا ہے؟ ” 55
انہوں نے کہا کیا تم ہمارے پاس ( واقعی ) حق لے کر آئے ہو یا ( ہم سے محض ) ہنسی مذاق ( کھیل کی باتیں ) کررہے ہو ۔
انہوں نے کہا : کیا تم ہم سے سچ مچ کی بات کر رہے ہو ، یا دل لگی کر رہے ہو؟ ( ٢٤ )
وہ کہنے لگے: ’’ کیا تو ہمارے پاس کوئی سچی بات لایا ہے یا ویسے ہی دل لگی کررہا ہے‘‘
بولے کیا تم ہمارے پاس حق لائے ہو یا یونہی کھیلتے ہو ( ف۱۰٦ )
وہ بولے: کیا ( صرف ) تم ہی حق لائے ہو یا تم ( محض ) تماشا گروں میں سے ہو