Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और तुम से पहले भी हम ने पुरुषों ही को रसूल बनाकर भेजा, जिनकी ओर हम प्रकाशना करते थे। - यदि तुम्हें मालूम न हो तो ज़िक्र वालों (किताब वालों) से पूछ लो। -

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور آپ سے پہلے نہیں بھیجا ہم نے مگر کچھ مردوں کو،ہم جن کی طرف وحی کرتے تھے چنانچہ اہلِ ذکرسے پوچھ لو اگر تم نہیں جانتے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور تم سے پہلے جس کو بھی ہم نے رسول بنا کر بھیجا ، آدمیوں ہی میں سے بھیجا جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے تو اہلِ علم سے پوچھ لو اگر تم نہیں جانتے!

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) اور ہم نے آپ سے پہلے بھی مردوں کو ہی رسول بنا کر بھیجا تھا جن کی طرف وحی کیا کرتے تھے ۔ اگر تم نہیں جانتے تو اہل ذکر سے پوچھ لو ۔

By Moudoodi

اور اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم سے پہلے بھی ہم نے انسانوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا تھا جن پر ہم وحی کیا کرتے تھے ۔ 9 تم لوگ اگر علم نہیں رکھتے تو اہل کتاب سے پوچھ لو ۔ 10

By Mufti Naeem

اور ( اے محبوبﷺ ) ہم نے آپ سے پہلے ( بھی ) مرد ہی آدمیوں کو ( پیغمبر بناکر ) بھیجا جن کی طرف ہم نے وحی بھیجی تھی ( اے لوگو ) اگر تم نہیں جانتے تو جو لوگ ( جانتے اور ) یاد رکھتے ہیں ، ان سے پوچھ لو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) ہم نے تم سے پہلے کسی اور کو نہیں ، آدمیوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا تھا جن پر ہم وحی نازل کرتے تھے ۔ لہذا ( کافروں سے کہو کہ ) اگر تمہیں خود علم نہیں ہے تو نصیحت کا علم رکھنے والوں سے پوچھ لو ۔ ( ٣ )

By Noor ul Amin

اورآپ سے قبل ہم نے جتنے رسول بھیجے وہ سب مردتھے جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے ، لہٰذااگرتمہیں معلوم نہیں ہے تو اہل کتاب ( یہودی ونصاریٰ ) سے پوچھ لو

By Kanzul Eman

اور ہم نے تم سے پہلے نہ بھیجے مگر مرد جنہیں ہم وحی کرتے ( ف۱۳ ) تو اے لوگو! علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہ ہو ( ف۱٤ )

By Tahir ul Qadri

اور ( اے حبیبِ مکرّم! ) ہم نے آپ سے پہلے ( بھی ) مَردوں کو ہی ( رسول بنا کر ) بھیجا تھا ہم ان کی طرف وحی بھیجا کرتے تھے ( لوگو! ) تم اہلِ ذکر سے پوچھ لیا کرو اگر تم ( خود ) نہ جانتے ہو