Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

इन से पहले कोई बस्ती भी, जिस को हम ने विनष्ट किया, ईमान न लाई। फिर क्या ये ईमान लाएँगे?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

ان سے پہلے کوئی بستی ایمان نہیں لائی جسے ہم نے ہلاک کیاتوکیاوہ لوگ ایمان لائیں گے؟

By Amin Ahsan Islahi

ان سے پہلے کسی بستی کے لوگ بھی ، جس کو ہم نے ہلاک کیا ، ایمان لانے والے نہ بنے ، تو کیا یہ لوگ ایمان لانے والے بنیں گے؟

By Hussain Najfi

ان سے پہلے کوئی بستی بھی جسے ہم نے ہلاک کیا وہ تو ایمان لائی نہیں تو کیا یہ ایمان لائیں گے؟

By Moudoodi

حالانکہ ان سے پہلے کوئی بستی بھی جسے ہم نے ہلاک کیا ، ایمان نہ لائی ۔ اب کیا یہ ایمان لائیں گے؟ 8

By Mufti Naeem

حالانکہ ان سے پہلے ہم نے جن بستیوں کو ہلاک کیا وہ ( نشانیاں دیکھ کر بھی ) ایمان نہیں لاتی تھیں تو کیا یہ لوگ ایمان لے آئیں گے؟

By Mufti Taqi Usmani

حالانکہ ان سے پہلے جس کسی بستی کو ہم نے ہلاک کیا ، وہ ایمان نہیں لائی ، اب کیا یہ لوگ لے آئیں گے؟ ( ٢ )

By Noor ul Amin

جس بستی کو بھی ہم نے ان سے پہلے ہلاک کیا وہ ایما ن نہیں لائی تھی تو کیا یہ ایمان لائیں گے؟

By Kanzul Eman

ان سے پہلے کوئی بستی ایمان نہ لائی جسے ہم نے ہلاک کیا ، تو کیا یہ ایمان لائیں گے ( ف۱۲ )

By Tahir ul Qadri

ان سے پہلے ہم نے جس بھی بستی کو ہلاک کیا وہ ( انہی نشانیوں پر ) ایمان نہیں لائی تھی ، تو کیا یہ ایمان لے آئیں گے