ऐ लोगो! अपने रब का डर रखो! निश्चय ही क़ियामत की घड़ी का भूकम्प बड़ी भयानक चीज़ है
اے لوگو!اپنے رب سے ڈرو،یقیناقیامت کازلزلہ بہت بڑی چیزہے۔
اے لوگو! اپنے خداوند سے ڈرو ۔ بیشک قیامت کی ہلچل بڑی ہی ہولناک چیز ہے ۔
اے لوگو! اپنے پروردگار ( کی ناراضی ) سے ڈرو ۔ بیشک قیامت کا زلزلہ بہت بڑی شے ہے ۔
لوگو ، اپنے رب کے غضب سے بچو ، حقیقت یہ ہے کہ قیامت کا زلزلہ بڑی﴿ ہولناک﴾ چیز ہے ۔ 1
اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو ، بلاشبہ قیامت کا زلزلہ بڑی ( ہولناک ) چیز ہے ۔
اے لوگو ! اپنے پروردگار ( کے غضب ) سے ڈرو ۔ یقین جانو کہ قیامت کا بھونچال بڑی زبردست چیز ہے ۔
لوگو! اپنے رب سے ڈرتے رہو بلاشبہ قیامت کا زلزلہ بڑی ( ہولناک ) چیز ہے
اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو ( ف۲ ) بیشک قیامت کا زلزلہ ( ف۳ ) بڑی سخت چیز ہے ،
اے لوگو! اپنے رب سے ڈرتے رہو ۔ بیشک قیامت کا زلزلہ بڑی سخت چیز ہے