Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

निश्चय ही अल्लाह उन लोगों को, जो ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए, ऐसे बाग़ों में दाखिल करेगा, जिन के नीचे नहरें बह रही होंगी। निस्संदेह अल्लाह जो चाहे करे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقینااللہ تعالیٰ ان لوگوں کوجوایمان لائے اور جنہوں نے نیکیاں کیں ،انہیں جنتوں میں داخل کرے گاجن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، یقینااﷲ تعالیٰ جوچاہتا ہے کرتا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

بیشک اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے عمل صالح کیے ، ایسے باغوں میں داخل کرے گا ، جن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی ۔ بیشک اللہ جو چاہے گا کر ڈالے گا ۔

By Hussain Najfi

بےشک اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل بھی کئے ان بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ۔ بیشک اللہ وہ کرتا ہے جو کچھ وہ چاہتا ہے ۔

By Moudoodi

﴿اس کے برعکس﴾ اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ، 20 یقینا ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ۔ اللہ کرتا ہے جو کچھ چاہتا ہے ۔ 21

By Mufti Naeem

بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) ان لوگوںکو جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے ایسے باغات میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) جو چاہتے ہیں کرتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، اللہ یقینا ان کو ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، یقینا اللہ ہر وہ کام کرتا ہے جس کا ارادہ کرلیتا ہے ۔

By Noor ul Amin

جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے یقینا اللہ انہیں ایسے باغات میں داخل کرے گا جن میں نہریں بہہ رہی ہیں بلاشبہ اللہ جو چاہےوہی کرتا ہے

By Kanzul Eman

بیشک اللہ داخل کرے گا انھیں جو ایمان لائے اور بھلے کام کیے باغوں میں جن کے نیچے نہریں رواں ، بیشک اللہ کرتا ہے جو چاہے ( ف۳۹ )

By Tahir ul Qadri

بیشک اﷲ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے سے نہریں رواں ہیں ، یقیناً اﷲ جو ارادہ فرماتا ہے کر دیتا ہے