इसी प्रकार हम ने इस (क़ुरआन) को स्पष्ट आयतों के रूप में अवतरित किया। और बात यह है कि अल्लाह जिसे चाहता है मार्ग दिखाता है
اوراسی طرح ہم نے اس کوواضح آیات کے ساتھ نازل کیا ہے اور یقیناًاﷲ تعالیٰ جسے چاہتاہے ہدایت دیتاہے۔
اور ہم نے اسی طرح اس قرآن کو نہایت واضح دلیلوں کی صورت میں اتارا ہے ( کہ لوگ ہدایت حاصل کریں ) اور بیشک اللہ ہی ہدایت دیتا ہے ، جس کو چاہتا ہے ۔
اور اسی طرح ہم نے اس ( قرآن ) کو نازل کیا ہے روشن دلیلوں کی صورت میں اور بےشک اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے ۔
ایسی ہی کھلی کھلی باتوں کے ساتھ ہم نے اس قرآن کو نازل کیا ہے ، اور ہدایت اللہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے ۔
اسی طرح ہم نے اس ( قرآن ) کو واضح آیات ( کے ساتھ ) نازل فرمایا ہے اور بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں ہدایت دیتے ہیں ۔
اور ہم نے اس ( قراان ) کو کھلی کھلی نشانیوں کی صورت میں اسی طرح اتارا ہے ، اور اللہ جس کو چاہتا ہے ، ہدایت دیتا ہے ۔
اسی طرح کی واضح آیات سے ہم نے قرآن کو نازل کیا ہے اور اللہ یقینا ہدایت اسے ہی دیتا ہے جسے وہ چاہتا ہے
اور بات یہی ہے کہ ہم نے یہ قرآن اتارا روشن آیتیں اور یہ کہ اللہ راہ دیتا ہے جسے چاہے ،
اور اسی طرح ہم نے اس ( پورے قرآن ) کو روشن دلائل کی صورت میں نازل فرمایا ہے اور بیشک اﷲ جسے ارادہ فرماتا ہے ہدایت سے نوازتا ہے