याद करो जब कि हम ने इबराहीम के लिए अल्लाह के घर को ठिकाना बनाया, इस आदेश के साथ कि "मेरे साथ किसी चीज़ को साझी न ठहराना और मेरे घर को तवाफ़ (परिक्रमा) करने वालों और खड़े होने और झुकने और सजदा करने वालों के लिए पाक-साफ़ रखना।"
اور جب ہم نے ابراہیم کے لیے بیت اﷲکی جگہ متعین کی کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائیں اور میرے گھرکو طواف کرنے والوں اورقیام کرنے والوں اور رکوع اورسجدہ کرنے والوں کے لیے پاک رکھیں۔
اور ( یاد کرو ) جبکہ ہم نے ابراہیم کیلئے ٹھکانا بنایا بیت اللہ کی جگہ کو ، اس ہدایت کے ساتھ کہ کسی چیز کو میرا شریک نہ ٹھہرائیو اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں ، قیام کرنے والوں اور رکوع وسجود کرنے والوں کیلئے پاک رکھیو!
اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے ابراہیم ( ع ) کیلئے خانہ کعبہ کی جگہ معین کر دی ۔ ( اور حکم دیا کہ ) میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا ۔ اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں ، قیام کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کیلئے پاک رکھنا ۔
یاد کرو وہ وقت جبکہ ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کے لیے اس گھر ﴿خانہ کعبہ﴾ کی جگہ تجویز کی تھی ( اس ہدایت کے ساتھ﴾ کہ ” میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرو ، اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام و رکوع و سجود کرنے والوں کے لیے پاک رکھو ، 45
اور جب ہم نے ( حضرت ) ابراہیم ( علیہ السلام ) کو بیت اللہ کی جگہ ( بتاکر ) ٹھکانا دیا کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرنا اور میرے گھر کو طواف اور قیام اور رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لیے پاک صاف رکھنا ۔
اور یاد کرو وہ وقت جب ہم نے ابراہیم کو اس گھر ( یعنی خانہ کعبہ ) کی جگہ بتا دی تھی ۔ ( ١٤ ) ( اور یہ ہدایت دی تھی کہ ) میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا ، اور میرے گھر کو ان لوگوں کے لیے پاک رکھنا جو ( یہاں ) طواف کریں ، اور عبادت کے لیے کھڑے ہوں ، اور رکوع سجدے بجا لائیں ۔
اور ( یادکرو ) جب ہم نے ابراہیم کے لئے خانہ کعبہ کی جگہ تجویزکی تھی کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنانا اور میرے گھر کا طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع وسجودکرنے والوں کے لئے شرک و بت پر ستی سے پاک رکھئے
اور جب کہ ہم نے ابراہیم کو اس گھر کا ٹھکانا ٹھیک بتادیا ( ف٦٤ ) اور حکم دیا کہ میرا کوئی شریک نہ کر اور میرا گھر ستھرا رکھ ( ف٦۵ ) طواف والوں اور اعتکاف والوں اور رکوع سجدے والوں کے لیے ( ف٦٦ )
اور ( وہ وقت یاد کیجئے ) جب ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کے لئے بیت اﷲ ( یعنی خانہ کعبہ کی تعمیر ) کی جگہ کا تعین کر دیا ( اور انہیں حکم فرمایا ) کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرانا اور میرے گھر کو ( تعمیر کرنے کے بعد ) طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع کر نے والوں اور سجود کرنے والوں کے لئے پاک و صاف رکھنا