Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जिन लोगों ने इनकार किया और वे अल्लाह के मार्ग से रोकते हैं और प्रतिष्ठित मस्जिद (काबा) से, जिसे हम ने सब लोगों के लिए ऐसा बनाया है कि उस में बराबर है वहाँ का रहने वाला और बाहर से आया हुआ। और जो व्यक्ति उस (प्रतिष्ठित मस्जिद) में कुटिलता अर्थात ज़ूल्म के साथ कुछ करना चाहेगा, उसे हम दुखद यातना का मज़ा चखाएँगे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناجن لوگوں نے کفرکیا اورجواﷲ تعالیٰ کے راستے سے اور مسجدِحرام سے روکتے ہیں جسے ہم نے تمام لوگوں کے لیے بنایاہے،جس میں مقامی باشندے اورباہرسے آنے والے برابر ہیں اورجوشخص کج روی سے اس میں ظلم کرنے کا ارادہ کرے گاہم اسے دردناک عذاب کامزہ چکھائیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور وہ لوگوں کو اللہ کی راہ اور اس مسجد حرام سے روکتے ہیں جس کو ہم نے لوگوں کیلئے یکساں بنایا ، خواہ وہ اس کے شہری ہوں یا آفاقی ( تو انہوں نے بہت بڑے ظلم کا ارتکاب کیا ) اور جو اس میں کسی بے دینی ، کسی شرک کے ارتکاب کا ارادہ کریں گے تو ہم ان کو ایک عذاب دردناک کا مزا چکھائیں گے ۔

By Hussain Najfi

جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور ( لوگوں ) کو خدا کے راستے سے روکتے ہیں اور اس مسجد سے جسے ہم نے ( بلا امتیاز ) سب لوگوں کیلئے ( عبادت گاہ ) بنایا ہے جس میں وہاں کے رہنے والے اور باہر سے آنے والے برابر ہیں اور جو بھی اس میں ظلم و زیادتی کے ساتھ غلط روی کا ارادہ کرے تو ہم اسے دردناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔

By Moudoodi

جن لوگوں نے کفر کیا 41 اور جو ﴿آج﴾ اللہ کے راستے سے روک رہے ہیں اور اس مسجد حرام کی زیارت میں مانع ہیں 42 جسے ہم نے سب لوگوں کے لیے بنایا ہے ، جس میں مقامی باشندوں اور باہر سے آنے والوں کے حقوق برابر ہیں 43 ﴿ان کی روش یقینا سزا کی مستحق ہے﴾ ۔ اس ﴿مسجد حرام﴾ میں جو بھی راستی سے ہٹ کر ظلم کا طریقہ اختیار کرے گا 44 اسے ہم دردناک عذاب کا مزا چکھائیں گے ۔ ؏ 3

By Mufti Naeem

بے شک وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور وہ اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے اور مسجد حرام سے جسے ہم نے لوگوں کے لیے بنایا ہے ( اس میں ) مقامی اور باہر سے آنے والے برابر ہیں ، روکتے ہیں اور جو شخص اس ( مسجد حرام ) میں سیدھی راہ سے ہٹ کر ظلم کا ارادہ کرے گا ہم اسے دردناک عذاب چکھادیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

بیشک وہ لوگ ( سزا کے لائق ہیں ) جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے اور جو دوسروں کو اللہ کے راستے سے اور اس مسجد حرام سے روکتے ہیں جسے ہم نے لوگوں کے لیے ا یسا بنایا ہے کہ اس میں وہاں کے باشندے اور باہر سے آنے والے سب برابر ہیں ۔ ( ١٢ ) اور جو کوئی شخص اس میں ظلم کر کے ٹیڑھی راہ نکالے گا ، ( ١٣ ) ہم اسے دردناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔

By Noor ul Amin

بلاشبہ جو لوگ کافرہیں اور لوگوں کو اللہ کی راہ اور مسجدحرام سے روکتے ہیں جس میں ہم نے وہاں کے باشندوں اور باہرسے آنے والوں کے لئے برابرکے حقوق رکھے ہیں اور جو کوئی اس میں اللہ کی حدود کو تجاوز کرتے ہوئے شرک وبدعت کی راہ اختیارکرے گاہم اسے دردناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے

By Kanzul Eman

بیشک وہ جنہوں نے کفر کیا اور روکتے ہیں اللہ کی راہ ( ف٦۱ ) اور اس ادب والی مسجد سے ( ف٦۲ ) جسے ہم نے سب لوگوں کے لیے مقرر کیا کہ اس میں ایک سا حق ہے وہاں کے رہنے والے اور پردیسی کا ، اور جو اس میں کسی زیادتی کا ناحق ارادہ کرے ہم اسے دردناک عذاب چکھائیں گے ( ف٦۳ )

By Tahir ul Qadri

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا ہے اور ( دوسروں کو ) اﷲ کی راہ سے اور اس مسجدِ حرام ( کعبۃ اﷲ ) سے روکتے ہیں جسے ہم نے سب لوگوں کے لئے یکساں بنایا ہے اس میں وہاں کے باسی اور پردیسی ( میں کوئی فرق نہیں ) ، اور جو شخص اس میں ناحق طریقہ سے کج روی ( یعنی مقررہ حدود و حقوق کی خلاف ورزی ) کا ارادہ کرے ہم اسے دردناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے