Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ताकि वे उन लाभों को देखें जो वहाँ उन के लिए रखे गए हैं। और कुछ ज्ञात और निश्चित दिनों में उन चौपाए अर्थात मवेशियों पर अल्लाह का नाम लें, जो उस ने उन्हें दिए हैं। फिर उस में से स्वयं भी खाओ और तंगहाल मुहताज को भी खिलाओ।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تاکہ وہ اپنے منافع کے لئے حاضر ہوں اور چندمعلوم دنوں میں چوپائے مویشیوں پراﷲ تعالیٰ کانام ذکر کریں جو اُس نے انہیں عطا فرمائے سوان میں سے خودبھی کھاؤاورتنگ دست محتاج کو بھی کھلاؤ۔

By Amin Ahsan Islahi

تاکہ لوگ اپنی منفعت کی جگہوں پر بھی پہنچیں اور چند خاص دنوں میں ان چوپایوں پر اللہ کا نام لیں ، جو اس نے ان کو بخشے ہیں ۔ پس اس میں سے کھاؤ اور فاقہ کش فقیروں کو کھلاؤ!

By Hussain Najfi

تاکہ وہ اپنے فائدوں کیلئے حاضر ہوں اور مقررہ ( دنوں میں خدا کا نام لیں ) ان چوپایوں پر ( ذبح کے وقت ) جو اللہ نے انہیں عنایت فرمائے ۔ پس خود بھی ان سے کھاؤ اور حاجت مند فقیر کو بھی کھلاؤ ۔

By Moudoodi

تاکہ وہ فائدے دیکھیں جو یہاں ۱ُن کے لیے رکھے گئے ہیں ، اور چند مقرر دنوں میں ان جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اس نے انہیں بخشے ہیں ، خود بھی کھائیں اور تنگ دست محتاج کو بھی دیں ، ( 28 )

By Mufti Naeem

تاکہ وہ ان فائدوں کو دیکھیں جو ان کے لیے ہیں اور مقررہ دنوں میں اللہ ( تعالیٰ ) کا نام لیں ان جانوروں پر ( ذبح کے وقت ) جو ہم نے ان کو عطا فرماے ہیں ، پس ان میں ( خود بھی ) کھاؤ اور بے حال تنگ دست کو ( بھی ) کھلاؤ ۔

By Mufti Taqi Usmani

تاکہ وہ ان فوائد کو آنکھوں سے دیکھیں جو ان کے لیے رکھے گئے ہیں ، اور متعین دنوں میں ان چوپایوں پر اللہ کا نام لیں جو اللہ نے انہیں عطا کیے ہیں ۔ ( ١٥ ) چنانچہ ( مسلمانو ) ان جانورو ‎ںمیں سے خود بھی کھاؤ اور تنگ دست محتاج کو بھی کھلاؤ ۔

By Noor ul Amin

تاکہ وہ لوگ ( دینی اور دنیاوی ) فائدے حاصل کرنے آ جائیں جو یہاں ان کے لئے رکھے گئے ہیں اورجو جانورہم نے انہیں عطاکئے ہیں ان پر مقرر دنوں میں اللہ کانام لیں ( اور ذبح کریں ) پھرانہیں خودبھی کھائیں اور تنگ دست محتاجوں کو بھی کھلائیں

By Kanzul Eman

تاکہ وہ اپنا فائدہ پائیں ( ف٦۹ ) اور اللہ کا نام لیں ( ف۷۰ ) جانے ہوئے دنوں میں ( ف۷۱ ) اس پر کہ انھیں روزی دی بےزبان چوپائے ( ف۷۲ ) تو ان میں سے خود کھاؤ اور مصیبت زدہ محتاج کو کھلاؤ ( ف۷۳ )

By Tahir ul Qadri

تاکہ وہ اپنے فوائد ( بھی ) پائیں اور ( قربانی کے ) مقررہ دنوں کے اندر اﷲ نے جو مویشی چوپائے ان کو بخشے ہیں ان پر ( ذبح کے وقت ) اﷲ کے نام کا ذکر بھی کریں ، پس تم اس میں سے خود ( بھی ) کھاؤ اور خستہ حال محتاج کو ( بھی ) کھلاؤ