Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ये वे लोग हैं कि यदि धरती में हम उन्हें सत्ता प्रदान करें तो वे नमाज़ का आयोजन करेंगे और ज़कात देंगे और भलाई का आदेश करेंगे और बुराई से रोकेंगे। और सब मामलों का अन्तिम परिणाम अल्लाह ही के हाथ में है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہ لوگ ہیں اگرہم انہیں زمین میں اقتدارعطاکریں تو وہ نمازقائم کریں گے اورزکوٰۃ دیں گے اور معروف کا حکم دیں گے اورمنکرسے روکیں گے اورسب کاموں کاانجام اﷲ تعالیٰ ہی کے اختیار میں ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ ہیں کہ اگر ہم ان کو سرزمین میں اقتدار بخشیں گے تو وہ نماز کا اہتمام کریں گے ، زکوٰۃ ادا کریں گے ، معروف کا حکم دیں گے اور منکر سے روکیں گے اور انجام کار کا معاملہ اللہ ہی کے اختیار میں ہے ۔

By Hussain Najfi

یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار عطا کریں تو وہ نماز قائم کریں گے ، زکوٰۃ دیں گے ، نیکی کا حکم دیں گے اور برائی سے روکیں گے اور تمام کاموں کا انجام اللہ ہی کے ہاتھ ( اختیار ) میں ہے ۔

By Moudoodi

یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اگر ہم زمین میں اقتدار بخشیں تو وہ نماز قائم کریں گے ، زکوة دیں گے ، معروف کا حکم دیں گے اور منکر سے منع کریں گے ۔ 85 اور تمام معاملات کا انجام کار اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ 86

By Mufti Naeem

۔ ( یہ وہ لوگ ہیں جن کو اگر ہم زمن میں غلبہ ( اقتدار ) عطا فرمادیں تو نمازیں قائم کریں ، اور زکوٰۃ دیں اور نیک کام کا حکم اور برے کاموں سے منع کریں اور تمام کاموں کاانجام اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی طرف ( لوٹتا ) ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ ایسے لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار بخشیں تو وہ نماز قائم کریں ، اور زکوٰۃ ادا کریں ، اور لوگوں کو نیکی کی تاکید کریں ، اور برائی سے روکیں ، ( ٢٥ ) اور تمام کاموں کا انجام اللہ ہی کے قبضے میں ہے ۔

By Noor ul Amin

یہ وہ لوگ ہیں کہ اگرہم انہیں زمین میں اقتداربخشیں تویہ پوری پابندی سے نمازیں قائم کریں ، زکٰوتیں دیں اور اچھے کاموں کاحکم کریں اور برے کاموں سے منع کریں اور سب کاموں کا انجام تواللہ ہی کے ہاتھ میں ہے

By Kanzul Eman

وہ لوگ کہ اگر ہم انھیں زمین میں قابو دیں ( ف۱۱۲ ) تو نماز برپا رکھیں اور زکوٰة اور بھلائی کا حکم کریں اور برائی سے روکیں ( ف۱۱۳ ) اور اللہ ہی کے لیے سب کاموں کا انجام ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( یہ اہلِ حق ) وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار دے دیں ( تو ) وہ نماز ( کا نظام ) قائم کریں اور زکوٰۃ کی ادائیگی ( کا انتظام ) کریں اور ( پورے معاشرے میں نیکی اور ) بھلائی کا حکم کریں اور ( لوگوں کو ) برائی سے روک دیں ، اور سب کاموں کا انجام اﷲ ہی کے اختیار میں ہے