क्या तुम ने देखा नहीं कि धरती में जो कुछ भी है उसे अल्लाह ने तुम्हारे लिए वशीभूत कर रखा है और नौका को भी कि उस के आदेश से दरिया में चलती है, और उस ने आकाश को धरती पर गिरने से रोक रखा है। उस की अनुज्ञा हो तो बात दूसरी है। निस्संदेह अल्लाह लोगों के हक़ में बड़ा करुणाशील, दयावान है
کیاآپ نے نہیں دیکھا یقیناًاﷲ تعالیٰ نے تمہارے لیے مسخرکردیاجو زمین میں ہے اور کشتیوں کوبھی جواس کے حکم سے سمندرمیں چلتی ہیں اوروہ آسمان کوتھامے ہوئے ہے کہ زمین پرنہ گر پڑے مگراُس کے حکم سے،بے شک اﷲ تعالیٰ لوگوں پریقینابڑی شفقت کرنے والا، نہایت رحم والاہے۔
دیکھتے نہیں کہ اللہ نے تمہاری نفع رسانی میں لگا رکھا ہے زمین کی چیزوں اور کشتی کو بھی ، وہ چلتی ہے سمندر میں اس کے حکم سے اور وہ آسمان کو تھامے ہوئے ہے کہ مبادا وہ زمین پر گر پڑے مگر یہ کہ اس کے حکم سے؟ بیشک اللہ لوگوں کے ساتھ بڑا ہی شفیق و مہربان ہے ۔
کیا تم نہیں دیکھتے کہ جو کچھ زمین میں ہے ۔ اللہ نے وہ سب کچھ تمہارے لئے مسخر کر دیا ہے اور کشتی کو بھی جو سمندر میں اس کے حکم سے چلتی ہے ۔ اور وہی آسمان کو روکے ہوئے ہے کہ اس کے حکم کے بغیر زمین پر نہ گر پڑے ۔ بےشک اللہ لوگوں پر بڑا شفقت والا ، بڑا رحمت والا ہے ۔
کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اس نے وہ سب کچھ تمہارے لیے مسخر کر رکھا ہے جو زمین میں ہے ، اور اسی نے کشتی کو قاعدے کا پابند بنایا ہے کہ وہ اس کے حکم سے سمندر میں چلتی ہے ، اور وہی آسمان کو اس طرح تھامے ہوئے ہے کہ اس کے اذن کے بغیر وہ زمین پر نہیں گر سکتا ؟ 113 واقعہ یہ ہے کہ اللہ لوگوں کے حق میں بڑا شفیق اور رحیم ہے ۔
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) نے جو کچھ زمین میں ہے اس کو تمہارے کام میں لگادیا ہے اور کشتی کو ( بھی ) جو دریا میں اس کے حکم سے چلتی ہے اور اس نے آسمان کو زمین پر گرنے سے روک رکھا ہے مگر اس کے حکم سے ( ایسا ہوگا ) بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) لوگوں پر البتہ خوب شفقت کرنے والے رحم کرنے والے ہیں ۔
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے زمین کی ساری چیزیں تمہارے کام میں لگا رکھی ہیں ، اور وہ کشتیاں بھی جو اس کے حکم سے سمندر میں چلتی ہیں؟ اور اس نے آسمان کو اس طرح تھام رکھا ہے کہ وہ اس کی اجازت کے بغیر زمین پر نہیں گر سکتا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں کے ساتھ شفقت کا برتاؤ کرنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔
کیا تم دیکھتے نہیں کہ جو کچھ زمین میں ہے وہ اللہ نے تمہارے تابع فرمان بنادیا ہے اور کشتی کو بھی جو اس کے حکم سے سمندر میں چلتی ہے اور وہ آسمان کو یوں تھامے ہوئے ہے کہ اس کے حکم کے بغیرزمین پر گر نہیں سکتا بلاشبہ اللہ تعالیٰ بندوں پر ترس کھانے والا و نہایت رحم والا ہے
کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نے تمہارے بس میں کردیا جو کچھ زمین میں ہے ( ف۱٦۳ ) اور کشتی کہ دریا میں اس کے حکم سے چلتی ہے ( ف۱٦٤ ) اور وہ روکے ہوئے ہے آسمان کو کہ زمین پر نہ گر پڑے مگر اس کے حکم سے ، بیشک اللہ آدمیوں پر بڑی مہر والا مہربان ہے ( ف۱٦۵ )
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اﷲ نے جو کچھ زمین میں ہے تمہارے لئے مسخر فرما دیا ہے اور کشتیوں کو ( بھی ) جو اس کے اَمر ( یعنی قانون ) سے سمندر ( و دریا ) میں چلتی ہیں ، اور آسمان ( یعنی خلائی و فضائی کرّوں ) کو زمین پر گرنے سے ( ایک آفاقی نظام کے ذریعہ ) تھامے ہوئے ہے مگر اسی کے حکم سے ( جب وہ چاہے گا آپس میں ٹکرا جائیں گے ) ۔ بیشک اﷲ تمام انسانوں کے ساتھ نہایت شفقت فرمانے والا بڑا مہربان ہے