और यह कि क़ियामत की घड़ी आने वाली है, इसमें कोई सन्देह नहीं है। और यह कि अल्लाह उन्हें उठाएगा जो क़ब्रों में हैं
اوریقیناقیامت آنے والی ہے،اس میں کوئی شک نہیں اوربے شک اﷲ تعالیٰ اُنہیں اٹھائے گا جوقبروں میں ہیں۔
اور قیامت آکے رہے گی ، اس کے آنے میں ذرا شبہ نہیں اور اللہ ان سب کو ایک دن زندہ کرکے اٹھائے گا ، جو قبروں میں ہیں ۔
اور قیامت ضرور آنے والی ہے ۔ جس میں کوئی شک نہیں ہے اور یقیناً اللہ انہیں زندہ کرے گا جو قبروں میں ہیں ۔
اور یہ ﴿ اس بات کی دلیل ہے ﴾ کہ قیامت کی گھڑی آکر رہے گی ، اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ، اور اللہ ضرور ان لوگوں کو اٹھائے گا جو قبروں میں جاچکے ہیں ۔ 9
اور بے شک قیامت آنے والی ہے جس میں کوئی شک نہیں اور بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) جو قبروں میں ہیں انہیں ( زندہ کرکے ) اُٹھائے گا ۔
اور اس لیے کہ قیامت کی گھڑی آنے والی ہے ، جس میں کوئی شک نہیں ہے ، اور اس لیے کہ اللہ ان سب لوگوں کو دوبارہ زندہ کرے گا جو قبروں میں ہیں ۔ ( ٦ )
اورقیامت یقیناآنے والی ہے اس میں کوئی شک و شبہ نہیں اور اللہ تعالیٰ ضروران لوگوں کو زندہ کرکے اٹھائے گا جو قبروں میں ہیں
اور اس لیے کہ قیامت آنے والی اس میں کچھ شک نہیں ، اور یہ کہ اللہ اٹھائے گا انھیں جو قبروں میں ہیں ،
اور بیشک قیامت آنے والی ہے اس میں کوئی شک نہیں اور یقیناً اﷲ ان لوگوں کو زندہ کر کے اٹھا دے گا جو قبروں میں ہوں گے