Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और कहो, "मेरे रब! मुझे क्षमा कर दे और दया कर। तू तो सबसे अच्छा दया करने वाला है।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورآپ دُعا کریں کہ اے میرے رب ! بخش دے اوررحم فرما اورتُو رحم کرنے والوں میں سب سے اچھارحم فرمانے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور دعا کرو کہ اے رب! مجھے بخش اور مجھ پر رحم فرما اور تو بہترین رحم فرمانے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور ( اے رسول ( ص ) ) آپ کہئے! اے میرے پروردگار! تو بخش دے اور رحم فرما ۔ اور تو بہترین رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کہو ” میرے رب درگزر فرما ، اور رحم کر ، اور تو سب رحیموں سے اچھا رحیم ہے ۔ ” 107 ؏ 6

By Mufti Naeem

اور ( اے محبوبﷺ ) آپ فرمادیجیے ، اے میرے رب بخش دیجیے اور رحم فرمائیے اور آپ سب سے بہتر رحم کرنے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور تم ( اے پیغمبر ) یہ کہو کہ : میرے پروردگار ! ہماری خطائیں بخش دے ، اور رحم فرمادے ، تو سارے رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

اورآپ اللہ سے دعاکیجئے کہ: ’’اے میرے رب!مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور توہی سب سے رحم کرنیوالوں سے اچھا رحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

اور تم عرض کرو ، اے میرے رب بخش دے ( ف۱۷۸ ) اور رحم فرما اور تو سب سے برتر رحم کرنے والا ،

By Tahir ul Qadri

اور آپ عرض کیجئے: اے میرے رب! تو بخش دے اور رحم فرما اور تو ( ہی ) سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے