Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो कोई अल्लाह के साथ किसी दूसरे पूज्य को पुकारे, जिस के लिए उस के पास कोई प्रमाम नहीं, तो बस उस का हिसाब उस के रब के पास है। निश्चय ही इनकार करने वाले कभी सफल नहीं होंगे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجو کوئی اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے معبودکوپکارتاہے جس کی اس کے پاس کوئی دلیل نہیں توبلاشبہ اس کاحساب اس کے رب ہی کے پاس ہے،یقیناکافر کبھی فلاح نہیں پائیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی اور الہٰ کو بھی پکارے گا ، جس کے حق میں اس کے پاس کوئی دلیل نہیں ، تو اس کا حساب اس کے رب کے ہاں ہوگا ۔ لاریب ، کافر فلاح نہیں پائیں گے!

By Hussain Najfi

اور جو کوئی اللہ کے سوا کسی دوسرے ( خود ساختہ ) الہ ( خدا ) کو پکارتا ہے تو اس کے پاس اس کے لئے کوئی دلیل نہیں ہے تو اس کا حساب و کتاب پروردگار کے پاس ہے ۔ اور جو کافر ہیں وہ کبھی فلاح نہیں پائیں گے ۔

By Moudoodi

اور جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو پکارے ، جس کے لیے اس کے پاس کوئی دلیل نہیں 104 تو اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہے ۔ 105 ایسے کافر کبھی فلاح نہیں پا سکتے ۔ 106

By Mufti Naeem

اور جو کوئی اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ دوسرے معبود کو پکارتا ہے جس پر اس کے پاس کوئی دلیل ( بھی ) نہیں تو بلاشبہ اس کا حساب اس کے رب کے پاس ( ذمے ) ہے ، بے شک بات یہ ہے کہ کافر ( لوگ ) کامیاب نہیں ہوتے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی اور خدا کو پکارے ، جس پر اس کے پاس کسی قسم کی کوئی دلیل نہیں ، تو اس کا حساب اس کے پروردگار کے پاس ہے ۔ یقین جانو کہ کافر لوگ فلاح نہیں پاسکتے ۔

By Noor ul Amin

اورجو شخص اللہ کے ساتھ کسی اور معبودکوپکارتا ہے جس کی اس کے پاس کوئی دلیل نہیں ، تواس کاحساب اس کے رب کے سپردہے ، ایسے کافرکبھی کامیاب نہ ہو نگے

By Kanzul Eman

اور جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے خدا کو پوجے جس کی اس کے پاس کوئی سند نہیں ( ف۱۷۷ ) تو اس کا حساب اس کے رب کے یہاں ہے ، بیشک کافروں کا چھٹکارا نہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کی پرستش کرتا ہے اس کے پاس اس کی کوئی سند نہیں ہے سو اس کا حساب اس کے رب ہی کے پاس ہے ۔ بیشک کافر لوگ فلاح نہیں پائیں گے