Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

तो सर्वोच्च है अल्लाह, सच्चा सम्राट! उस के सिवा कोई पूज्य-प्रभु नहीं, स्वामी है महिमाशाली सिंहासन का

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تو اللہ تعالیٰ بے حدبلندہے جوبادشاہِ حقیقی ہے،اس کے سوا کوئی معبود نہیں،عزت والے عرش کا رب ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

تو بڑی ہی برتر ذات ہے اللہ – بادشاہِ حقیقی – کی! اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ عرش کریم کا مالک!

By Hussain Najfi

اللہ جو حقیقی بادشاہ ہے ( ایسی بات سے ) بلند و برتر ہے اس کے سوا کوئی الہ نہیں ہے ۔ وہ عزت و عظمت والے عرش کا مالک ہے ۔

By Moudoodi

پس بالا و برتر ہے 103 اللہ ، بادشاہ حقیقی ، کوئی خدا اس کے سوا نہیں ، مالک ہے عرش بزرگ کا ۔

By Mufti Naeem

پس اللہ ( تعالیٰ ) ( جو ) حقیقی بادشاہ ( ہے ) بلند و برتر ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ( وہی ) عزت والے عرش کا رب ( ہے ) ۔

By Mufti Taqi Usmani

غرض بہت اونچی شان ہے اللہ کی جو صحیح معنی میں بادشاہ ہے ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ عزت والے عرش کا مالک ہے ۔

By Noor ul Amin

پس اللہ بہت شان والا ہے ، وہی حقیقی بادشاہ ہے ، اس کے علاوہ کوئی معبودنہیں ، وہی عرشِ عظیم کا مالک ہے

By Kanzul Eman

تو بہت بلندی والا ہے اللہ سچا بادشاہ کوئی معبود نہیں سوا اس کے عزت والے عرش کا مالک ،

By Tahir ul Qadri

پس اللہ جو بادشاہِ حقیقی ہے بلند و برتر ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، بزرگی اور عزت والے عرش ( اقتدار ) کا ( وہی ) مالک ہے