क्या यह तुम से वादा करता है कि जब तुम मरकर मिट्टी और हड़्डियाँ होकर रह जाओगे तो तुम निकाले जाओगे?
کیاوہ تمہیں وعدہ دیتا ہے کہ یقیناًجب تم مرگئے اورمٹی اور ہڈیاں ہو گئے تو بلاشبہ تم نکالے جانے والے ہو؟
کیا وہ تمہیں اس بات کا ڈراوا دیتا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے اور خاک اور ہڈیاں بن جاؤ گے تو تم پھر نکالے جاؤ گے؟
کیا وہ تم سے وعدہ کرتا ہے کہ جب تم مر جاؤگے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جاؤگے تو پھر تم ( قبروں سے ) نکالے جاؤگے؟
یہ تمہیں اطلاع دیتا ہے کہ جب تم مر کر مٹی ہو جاؤ گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جاؤ گے اس وقت تم ﴿قبروں سے﴾ نکالے جاؤ گے؟
کیا یہ تم سے کہتا ہے کہ بے شک جب تم مرجاؤگے اور مٹی اور ہڈیوں کا ڈھیر بن جاؤگے تو تم ( زندہ کرکے دوبارہ ) نکالے جاؤگے؟
بھلا بتاؤ یہ شخص تمہیں ڈراتا ہے کہ جب تم مرجاؤ گے ، اور مٹی اور ہڈیوں میں تبدیل ہوجاؤ گے تو تمہیں دوبارہ زمین سے نکالا جائے گا؟
کیا تمہیں وہ یہ کہتا ہے جب تم مرجائوگے اور مٹی اور ہڈیاں بن جائوگے توتم ( دوبارہ ) اپنی قبروں سے اٹھائے جائوگے
کیا تمہیں یہ وعدہ دیتا ہے کہ تم جب مرجاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤ گے اس کے بعد پھر ( ف۵۵ ) نکالے جاؤ گے ،
کیا یہ ( شخص ) تم سے یہ وعدہ کر رہا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے اور تم مٹی اور ( بوسیدہ ) ہڈیاں ہو جاؤ گے تو تم ( دوبارہ زندہ ہو کر ) نکالے جاؤ گے