क्या वे समझते हैं कि हम जो उन की धन और सन्तान से सहायता किए जा रहे हैं,
کیاوہ سمجھتے ہیں کہ ہم اُنہیں مال اوربیٹوں سے مدددے رہے ہیں؟
کیا یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو ان کے مال واولاد میں اضافہ کر رہے ہیں ۔
کیا یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ ہم جو مال و اولاد ( کی فراوانی ) سے ان کی امداد کر رہے ہیں ۔
کیا یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو انہیں مال و اولاد سے مدد دیے جارہے ہیں ۔
کیا یہ لوگ اس خیال میں ہیں کہ ہم ان کو جو دولت اور اولاد دیے جارہے ہیں ۔
کیا وہ خیال کرتے ہیں کہ ہم جو انہیں مال اور اولاددیئے جارہے ہیں
کیا یہ خیال کررہے ہیں کہ وہ جو ہم ان کی مدد کررہے ہیں مال اور بیٹوں سے ( ف۸۹ )
کیا وہ لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ ہم جو ( دنیا میں ) مال و اولاد کے ذریعہ ان کی مدد کر رہے ہیں