Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो लोग देते हैं, जो कुछ देते हैं और हाल यह होता है कि दिल उन के काँप रहे होते हैं, इसलिए कि उन्हें अपने रब की ओर पलटना है;

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوروہ لوگ جودیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور اُن کے دل کانپتے ہیں کہ بے شک وہ اپنے رب کی طرف واپس جانے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور وہ لوگ جو دیتے ہیں تو جو کچھ دیتے ہیں ، اس طرح دیتے ہیں کہ ان کے دل ڈرتے ہوئے ہوتے ہیں کہ انہیں خدا کی طرف پلٹنا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور وہ جو دیتے ہیں جو کچھ بھی دیتے ہیں ( پھر بھی ) ان کے دل اس خیال سے ترساں رہتے یں کہ انہوں نے اپنے پروردگار کی طرف پلٹ کر جانا ہے ۔

By Moudoodi

اور جن کا حال یہ ہے کہ دیتے ہیں جو کچھ بھی دیتے ہیں اور دل ان کے اس خیال سے کانپتے رہتے ہیں کہ ہمیں اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے ۔ 54

By Mufti Naeem

اور وہ لوگ ( جن کا یہ حال یہ ہے کہ ) جو کچھ ( راہِ الٰہی میں ) دے سکتے ہیں دیتے ہیں پھر بھی ان کے دل ( اس خیال سے ) کانپتے رہتے ہیں کہ بلاشبہ انہیں اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور وہ جو عمل بھی کرتے ہیں ، اسے کرتے وقت ان کے دل اس بات سے سہمے ہوتے ہیں کہ انہیں اپنے پروردگار کے پاس واپس جانا ہے ۔ ( ٢٢ )

By Noor ul Amin

اور وہ ( اللہ کی راہ میں ) جوبھی دیں مگران کے دلوں کو دھڑکا لگار ہتا ہے کہ وہ اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں

By Kanzul Eman

اور وہ جو دیتے ہیں جو کچھ دیں ( ف۹٤ ) اور ان کے دل ڈر رہے ہیں یوں کہ ان کو اپنے رب کی طرف پھرنا ہے ، ( ف۹۵ )

By Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ( اللہ کی راہ میں اتنا کچھ ) دیتے ہیں جتنا وہ دے سکتے ہیں اور ( اس کے باوجود ) ان کے دل خائف رہتے ہیں کہ وہ اپنے رب کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں ( کہیں یہ نامقبول نہ ہو جائے )