यही वे लोग हैं, जो भलाइयों में जल्दी करते हैं और यही उन के लिए अग्रसर रहने वाले हैं।
یہی لوگ ہیں جونیک کاموں میں بھاگ دوڑکرتے ہیں اوراُنہی میں سبقت لے جانے والے ہیں ۔
یہ لوگ ہیں جو بھلائیوں کی راہ میں سبقت کر رہے ہیں اور وہ ان کو پاکر رہیں گے ۔
یہی لوگ بھلائیاں کرنے میں جلدی کیا کرتے ہیں اور بھلائیوں میں سبقت لے جانے والے ہیں ۔
یہی وہ لوگ ہیں جو بھلائیوں کی طرف دوڑنے والے اور سبقت کر کے انہیں پالینے 50 الف والے ہیں ۔
یہی ہیں وہ لوگ جو اچھائیوں ( نیکیوں ) کی طرف دوڑنے والے ہیں اور یہی ان ( نیکیوں ) کے لیے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے والے ہیں ۔
وہ ہیں جو بھلائیاں حاصل کرنے میں جلدی دکھا رہے ہیں ، اور وہ ہیں جو ان کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔
یہی لوگ نیک کاموں میں جلدی کرتے اور ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں
یہ لوگ بھلائیوں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی سب سے پہلے انھیں پہنچے ( ف۹٦ )
یہی لوگ بھلائیوں ( کے سمیٹنے میں ) جلدی کر رہے ہیں اور وہی اس میں آگے نکل جانے والے ہیں