Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हम किसी व्यक्ति पर उस की समाई (क्षमता) से बढ़कर ज़िम्मेदारी का बोझ नहीं डालते और हमारे पास एक किताब है, जो ठीक-ठीक बोलती है, और उन पर ज़ुल्म नहीं किया जाएगा

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور ہم کسی نفس کواس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اورہمارے پاس ایک کتاب ہے جوحق کے ساتھ بولے گی اوروہ ظلم نہیں کیے جائیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم کسی جان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے اور ہمارے پاس ایک رجسٹر ہے جو بالکل ٹھیک ٹھیک بتادے گا اور ان کو ذرا بھی حق تلفی نہ ہوگی ۔

By Hussain Najfi

ہم کسی شخص کو اس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس وہ کتاب ( نامۂ اعمال ) ہے جو حق کے ساتھ بولتی ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

By Moudoodi

ہم کسی شخص کو 54 الف اس کی مقدرت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے ، 55 اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے ، جو ﴿ہر ایک کا حال ﴾ ٹھیک ٹھیک بتا دینے والی ہے ، 56 اور لوگوں پر ظلم بہرحال نہیں کیا جائے گا ۔ 57

By Mufti Naeem

اور ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ ( حکم کا ) مکلف نہیں بناتے اور ہمارے پاس کتاب ہے جو ٹھیک ٹھیک بتاتی ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ کسی کام کی ذمہ داری نہیں دیتے ، اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو ( سب کا حال ) ٹھیک ٹھیک بول دے گی ، اور ان پر کوئی ظلم نہیں ہوگا ۔

By Noor ul Amin

ہم کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس کتاب ( نامہ اعمال ) ہےجو سچ بیان کریگی اور ان کی حق تلفی نہ ہوگی

By Kanzul Eman

اور ہم کسی جان پر بوجھ نہیں رکھتے مگر اس کی طاقت بھر اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے کہ حق بولتی ہے ( ف۹۷ ) اور ان پر ظلم نہ ہوگا ، ( ف۹۸ )

By Tahir ul Qadri

اور ہم کسی جان کو تکلیف نہیں دیتے مگر اس کی استعداد کے مطابق اور ہمارے پاس نوشتۂ ( اَعمال موجود ) ہے جو سچ سچ کہہ دے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا