तुम में जो बड़ाई वाले और सामर्थ्यवान है, वे नातेदारों, मुहताजों और अल्लाह की राह में घरबार छोड़ने वालों को देने से बाज़ रहने की क़सम न खा बैठें। उन्हें चाहिए कि क्षमा कर दें और उन से दर-गुज़र करें। क्या तुम यह नहीं चाहते कि अल्लाह तुम्हें क्षमा करें? अल्लाह बहुत क्षमाशील,अत्यन्त दयावान है
اورتم میں سے جولوگ فضل و کشائش والے ہیں وہ اس بات کی قسم نہ کھا بیٹھیں کہ وہ رشتہ داروں اور مسکینوں اور مہاجروں کواﷲ تعالیٰ کی راہ میں کچھ نہ دیں گے اور لازم ہے کہ وہ معاف کر دیں اور لازم ہے کہ وہ درگزرکریں،کیاتم پسندنہیں کرتے کہ اﷲ تعالیٰ بھی تمہیں بخش دے؟اور اﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔
اور جو تم میں صاحبِ فضل اور کشادہ حال ہیں ، وہ اس بات کی قسم نہ کھائیں کہ وہ قرابت مندوں ، مسکینوں اور راہِ خدا میں ہجرت کرنے والوں پر خرچ نہ کریں گے ، بلکہ عفو ودرگذر سے کام لیں ۔ کیا تم یہ نہیں چاہتے کہ اللہ تمہیں بخشے؟ اور اللہ مغفرت فرمانے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔
اور جو لوگ تم میں سے مال و دولت اور وسعت والے ہیں وہ قسم نہ کھائیں کہ وہ قرابتداروں ، مسکینوں اور راہِ خدا میں ہجرت کرنے والوں کو کچھ نہیں دیں گے ۔ چاہئے کہ یہ لوگ معاف کر دیں اور درگزر کریں ۔ کیا تم یہ نہیں چاہتے کہ اللہ تمہیں بخش دے؟ اور اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔
تم میں سے جو لوگ صاحب فضل اور صاحب مقدرت ہیں وہ اس بات کی قسم نہ کھا بیٹھیں کہ اپنے رشتہ دار ، مسکین اور مہاجر فی سبیل اللہ لوگوں کی مدد نہ کریں گے ۔ انھیں معاف کر دینا چاہیے اور درگزر کرنا چاہیے ۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تمہیں معاف کرے؟ اور اللہ کی صفت یہ ہے کہ وہ غفور و رحیم ہے ۔ 20
اور جو لوگ تم میں سے فضیلت اور وسعت ( کشائش ) والے ہیں وہ رشتے داروں کو اور مسکینوں کو اور اللہ ( تعالیٰ ) کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو ( خرچ وغیرہ ) دینے سے قسم نہ کھائیں ( کہ آئندہ نہ دیں گے ) اور چاہیے کہ وہ معاف کردیں اور چاہیے کہ وہ درگزر کریں ، کیا تم پسند نہیں کرتے کہ اللہ ( تعالیٰ ) تمہاری مغفرت فرمائیں اور اللہ ( تعالیٰ ) مغفرت فرمانے والے مہربان ہیں ۔
اور تم میں سے جو لوگ اہل خیر ہیں اور مالی وسعت رکھتے ہیں ، وہ ایسی قسم نہ کھائیں کہ وہ رشتہ داروں ، مسکینوں اور اللہ کے راستے میں ہجرت کرنے والوں کو کچھ نہیں دیں گے ، ( ١٣ ) اور انہیں چاہیے کہ معافی اور درگذر سے کام لیں ۔ کیا تمہیں یہ پسند نہیں ہے کہ اللہ تمہاری خطائیں بخش دے؟ اور اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔
اور تم میں سےجو لوگ صاحب فضل اور صاحب حیثیت ہیں وہ رشتہ داروں ، مسکینوں اور اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو کچھ ( صدقہ وغیرہ ) نہ دینے کی قسم نہ کھالیں انہیں چاہیے کہ معاف کردیں اور در گزر کریں کیا تم پسندنہیں کرتے کہ اللہ تمہیں معاف کردے ، اوراللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے
اور قسم نہ کھائیں وہ جو تم میں فضیلت والے ( ف۳٤ ) اور گنجائش والے ہیں ( ف۳۵ ) قرابت والوں اور مسکینوں اور اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو دینے کی ، اور چاہیے کہ معاف کریں اور درگزریں ، کیا تم اسے دوست نہیں رکھتے کہ اللہ تمہاری بخشش کرے ، اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ( ف۳٦ )
اور تم میں سے ( دینی ) بزرگی والے اور ( دنیوی ) کشائش والے ( اب ) اس بات کی قَسم نہ کھائیں کہ وہ ( اس بہتان کے جرم میں شریک ) رشتہ داروں اور محتاجوں اور اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو ( مالی امداد نہ ) دیں گے انہیں چاہئے کہ ( ان کا قصور ) معاف کر دیں اور ( ان کی غلطی سے ) درگزر کریں ، کیا تم اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ اللہ تمہیں بخش دے ، اور اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے