निस्संदेह जो लोग शरीफ़, पाकदामन, भोली-भाली बेख़बर ईमान वाली स्त्रियों पर तोहमत लगाते हैं उन पर दुनिया और आख़िरत में फिटकार है। और उन के लिए एक बड़ी यातना है
جو لوگ پاک دامن،بے خبر مومن عورتوں پرتہمت لگاتے ہیں یقیناان پردنیااورآخرت میں لعنت کی گئی ہے اور ان کے لیے بہت بڑاعذاب ہے۔
بیشک جو لوگ پاک دامن ، بھولی بھالی ، با ایمان عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں ، ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہوئی اور ان کیلئے ایک بڑا عذاب ہے ۔
جو لوگ پاکدامن ، بے خبر اور ایماندار عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا و آخرت میں لعنت ہے اور ان کیلئے بہت بڑا عذاب ہے ۔
جو لوگ پاک دامن ، بے خبر ، 21 مومن عورتوں پر تہمتیں لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے ۔
بے شک جو لوگ پاک دامن ( بے کاموں سے ) بے خبر ایمان والی عورتوں پر ( بدکاری کی ) تہمت لگاتے ہیں ( ان پر ) دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی ہے اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے ۔
یاد رکھو کہ جو لوگ پاک دامن بھولی بھالی مسلمان عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں پھٹکار پڑچکی ہے ، اور ان کو اس دن زبردست عذاب ہوگا ۔
جو لوگ پاک دامن اور بھولی مومن عورتوں پر زناکی تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیامیں بھی لعنت ہے اور آخرت میں بھی ، اور انہیں بہت بڑا عذاب ہوگا
بیشک وہ جو عیب لگاتے ہیں انجان ( ف۳۷ ) پارسا ایمان والیوں کو ( ف۳۸ ) ان پر لعنت ہے دنیا اور آخرت میں اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے ( ف۳۹ )
بیشک جو لوگ ان پارسا مومن عورتوں پر جو ( برائی کے تصور سے بھی ) بے خبر اور ناآشنا ہیں ( ایسی ) تہمت لگاتے ہیں وہ دنیا اور آخرت ( دونوں جہانوں ) میں ملعون ہیں اور ان کے لئے زبردست عذاب ہے