Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books
Views 0
Create Image Ask Question
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Tip: Tap to favorite, enable Selection Mode to multi-copy or multi-favorite.
Login to save favorites
By Moulana Palanpuri

और जो लोग शरीफ़ और पाकदामन स्त्री पर तोहमत लगाएँ, फिर चार गवाह न लाएँ, उन्हें अस्सी कोड़े मारो और उन की गवाही कभी भी स्वीकार न करो - वही है जो अवज्ञाकारी है। -

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں پھر چار گواہ نہ لائیں توتم انہیں اسّی (80) کوڑے مارواورتم ان کی کوئی گواہی کبھی قبول نہ کرواوروہی نافرمان لوگ ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ پاکدامن عورتوں پر الزام لگائیں ، پھر ( اپنے الزام کے ثبوت میں ) چار گواہ نہ پیش کریں تو ان کو اسی کوڑے مارو اور ان کی کوئی گواہی کبھی قبول نہ کرو ۔ یہی لوگ اصلی فاسق ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور جو لوگ پاکدامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگائیں اور پھر چار گواہ پیش نہ کریں تو انہیں اسّی ( ۰۸ ) کوڑے لگاؤ اور کبھی ان کی کوئی گواہی قبول نہ کرو اور یہ لوگ فاسق ہیں ۔

By Moudoodi

اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں ، پھر چار گواہ لے کر نہ آئیں ، ان کو اَسّی کوڑے مارو اور ان کی شہادت کبھی قبول نہ کرو ، اور وہ خود ہی فاسق ہیں ،

By Mufti Naeem

اور وہ لوگ جو پاک دامن عورتوں پر ( بدکاری کی ) تہمت لگائیں پھر ( اس پر ) چار گواہ پیش نہ کرسکیں تو ان کو اسّی کوڑے مارو اور کبھی ( بھی ) ان کی گواہی قبول نہ کرو اور یہی لوگ فاسق ( کھلے گنہگار ) ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں ، پھر چار گواہ لے کر نہ آئیں ، تو ان کو اسی کوڑے لگاؤ ( ٤ ) اور ان کی گواہی کبھی قبول نہ کرو ، ( ٥ ) اور وہ خود فاسق ہیں ۔

By Noor ul Amin

اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں پھرچارگواہ پیش نہ کر سکیں انہیں اسی ( ۸۰ ) کوڑے لگائواورآئندہ کبھی ان کی شہادت قبول نہ کرو اور یہی لوگ فاسق ہیں

By Kanzul Eman

اور جو پارسا عورتوں کو عیب لگائیں پھر چار گواہ معائنہ کے نہ لائیں تو انھیں اسی کوڑے لگاؤ اور ان کی گواہی کبھی نہ مانو ( ف۹ ) اور وہی فاسق ہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر ( بدکاری کی ) تہمت لگائیں پھر چار گواہ پیش نہ کر سکیں تو تم انہیں ( سزائے قذف کے طور پر ) اسّی کوڑے لگاؤ اور کبھی بھی ان کی گواہی قبول نہ کرو ، اور یہی لوگ بدکردار ہیں

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220