Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह ने हर जीवधारी को पानी से पैदा किया, तो उन में से कोई अपने पेट के बल चलता है और कोई उन में दो टाँगों पर चलता है और कोई चार (टाँगों) पर चलता है। अल्लाह जो चाहता है, पैदा करता है। निस्संदेह अल्लाह को हर चीज़ की सामर्थ्य प्राप्त है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراﷲ تعالیٰ نے ہرجانورکوپانی سے پیدا کیاہے پھران میں سے کوئی پیٹ کے بل چلتاہے اوران میں سے کوئی دوپاؤں پر چلتاہے اوران میں سے کوئی چارپاؤں پر چلتا ہے، اﷲ تعالیٰ جو چاہتا ہے پیداکرتاہے،یقینااﷲ تعالیٰ ہرچیزپرپوری قدرت رکھنے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے پیدا کیا ہر جاندار کو پانی سے ۔ تو ان میں سے بعض تو اپنے پیٹ کے بل پر چلتے ہیں اور ان میں سے بعض دو پاؤں سے چلتے ہیں اور ان میں سے بعض چار پاؤں پر چلتے ہیں ۔ اللہ جو چاہے پیدا کردیتا ہے ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اللہ ہی نے زمین پر چلنے والے ہر جاندار کو ( ایک خاص ) پانی سے پیدا کیا ہے تو ان میں سے کوئی پیٹ کے بل چلتا ہے ۔ اور کوئی دو ٹانگوں پر چلتا ہے اور کوئی چار ٹانگوں پر ۔ اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ۔ بےشک اللہ ہر شئے پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

By Moudoodi

اور اللہ نے ہر جاندار ایک طرح کے پانی سے پیدا کیا ، کوئی پیٹ کے بل چل رہا ہے تو کوئی دو ٹانگوں پر اور کوئی چار ٹانگوں پر جو کچھ وہ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ، وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) ہی نے ہر چلنے پھرنے والے جاندار کو پانی سے پیدا فرمایا ، پس ان میں سے کچھ وہ ہیں کہ اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں اور بعض وہ ہیں جو دو پیروں پر چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو چار ( پیروں ) پر چلتے ہیں ، اللہ ( تعالیٰ ) جو چاہتے ہیں پیدا فرماتے ہیں ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قادر ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے زمین پر چلنے والے ہر جاندار کو پانی سے پیدا کیا ہے ۔ پھر ان میں سے کچھ وہ ہیں جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں ، کچھ وہ ہیں جو دو پاؤں پر چلتے ہیں ، اور کچھ وہ ہیں جو چار ( پاؤں ) پر چلتے ہیں ۔ اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ۔ یقینا اللہ ہر بات پر قدرت رکھتا ہے ۔

By Noor ul Amin

اللہ نے ہرچلنے والے جاندارکوپانی سے پیدا کیا ان میں سے کچھ ایسے ہیںجو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں کچھ دوپائوں اور کچھ چارپائیوں پر جوکچھ وہ چاہتا ہے پیداکر دیتا ہے اور یقینا اللہ ہر چیز پر قادر ہے

By Kanzul Eman

اور اللہ نے زمین پر ہر چلنے والا پانی سے بنایا ( ف۱۰٤ ) تو ان میں کوئی اپنے پیٹ پر چلتا ہے ( ف۱۰۵ ) اور ان میں کوئی دو پاؤں پر چلتا ہے ( ف۱۰٦ ) اور ان میں کوئی چار پاؤں پر چلتا ہے ( ف۱۰۷ ) اللہ بناتا ہے جو چاہے ، بیشک اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور اللہ نے ہر چلنے پھرنے والے ( جاندار ) کی پیدائش ( کی کیمیائی ابتداء ) پانی سے فرمائی ، پھر ان میں سے بعض وہ ہوئے جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں اور ان میں سے بعض وہ ہوئے جو دو پاؤں پر چلتے ہیں ، اور ان میں سے بعض وہ ہوئے جو چار ( پیروں ) پر چلتے ہیں ، اللہ جو چاہتا ہے پیدا فرماتا رہتا ہے ، بیشک اللہ ہر چیز پر بڑا قادر ہے