हम ने सत्य को प्रकट कर देने वाली आयतें उतार दी हैं। आगे अल्लाह जिसे चाहता है सीधे मार्ग की ओर लगा देता है
بلاشبہ یقیناہم نے واضح آیات نازل کر دی ہیں اوراﷲ تعالیٰ جسے چاہتاہے سیدھی راہ کی طرف ہدایت دیتا ہے۔
ہم نے واضح کردینے والی آیات اتار دی ہیں اور اللہ ہی جس کو چاہتا ہے ، سیدھی راہ کی ہدایت دیتا ہے ۔
یقیناً ہم نے حقیقت واضح کرنے والی آیتیں نازل کر دی ہیں اور اللہ جسے چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف راہنمائی کر دیتا ہے ۔
ہم نے صاف صاف حقیقت بتانے والی آیات نازل کر دی ہیں ، آگے صراط مستقیم کی طرف ہدایت اللہ ہی جسے چاہتا ہے دیتا ہے ۔
البتہ تحقیق ہم نے ہی واضح کرنے والی ( روشن ) آیتیں نازل فرمائی ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیتے ہیں ۔
بیشک ہم نے وہ آیتیں نازل کی ہیں جو حقیقت کو کھول کھول کر بیان کرنے والی ہیں ، اور اللہ جس کو چاہتا ہے سیدھے راستے تک پہنچا دیتا ہے ۔
ہم نے صاف صاف واضح آیات نازل کی ہیں اور اللہ جسے چاہتا ہے سیدھی راہ دکھاتا ہے
بیشک ہم نے اتاریں صاف بیان کرنے والی آیتیں ( ف۱۰۸ ) اور اللہ جسے چاہے سیدھی راہ دکھائے ( ف۱۰۹ )
یقیناً ہم نے واضح اور روشن بیان والی آیتیں نازل فرمائی ہیں ، اور اللہ ( ان کے ذریعے ) جسے چاہتا ہے سیدھی راہ کی طرف ہدایت فرما دیتا ہے