Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वे मुनाफ़िक लोग कहते हैं कि "हम अल्लाह और रसूल पर ईमान लाए और हम ने आज्ञापालन स्वीकार किया।" फिर इस के पश्चात उन में से एक गिरोह मुँह मोड़ जाता है। ऐसे लोग मोमिन नहीं हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوروہ کہتے ہیں کہ ہم اﷲ تعالیٰ اور رسول پر ایمان لائے اورہم نے اطاعت کی پھراس کے بعد ان میں سے ایک گروہ پھر جاتا ہے اوریہ لوگ ہرگزایمان لانے والے نہیں ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم اللہ اور رسول پر ایمان لائے اور ہم نے اطاعت کی ۔ پھر ان میں سے ایک گروہ اس کے بعد پھر جاتا ہے اور یہ لوگ درحقیقت مؤمن نہیں ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور وہ کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور رسول پر ایمان لائے ہیں ۔ اور ہم نے اطاعت بھی کی ۔ مگر اس کے بعد ان میں سے ایک گروہ منہ پھر لیتا ہے اور ایسے لوگ ( ہرگز ) مؤمن نہیں ہیں ۔

By Moudoodi

یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اللہ اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اور ہم نے اطاعت قبول کی ، مگر اس کے بعد ان میں سے ایک گروہ ﴿اطاعت سے﴾ منہ موڑ جاتا ہے ۔ ایسے لوگ ہرگز مومن نہیں ہیں ۔ 76

By Mufti Naeem

اور وہ ( منافقین ) کہتے ہیں کہ ہم اللہ ( تعالیٰ ) پر اور رسول ( ﷺ ) پر ایمان لائے اور ہم نے فرماں برداری ( اختیار ) کی ، پھر اس کے بعد ان میں کا ایک طبقہ ( گروہ ) پیٹھ پھیر لیتا ہے اور ( درحقیقت ) یہ لوگ ایمان والے ہیں ہی نہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور یہ ( منافق ) لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور رسول پر ایمان لے آئے ہیں ، اور ہم فرمانبردار ہوگئے ہیں ، پھر ان میں سے ایک گروہ اس کے بعد بھی منہ موڑ لیتا ہے ۔ یہ لوگ ( حقیقت میں ) مومن نہیں ہیں ۔ ( ٣٩ )

By Noor ul Amin

یہ ( منافق ) کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اور ہم نے اطاعت قبول کی پھر اس کے بعد ان میں سے ایک فریق منہ پھیر لیتا ہے حقیقتاً یہ ایماندار ہی نہیں

By Kanzul Eman

اور کہتے ہیں ہم ایمان لائے اللہ اور رسول پر اور حکم مانا پھر کچھ ان میں کے اس کے بعد پھر جاتے ہیں ( ف۱۱۰ ) اور وہ مسلمان نہیں ( ف۱۱۱ )

By Tahir ul Qadri

اور وہ ( لوگ ) کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ایمان لے آئے ہیں اور اطاعت کرتے ہیں پھر اس ( قول ) کے بعد ان میں سے ایک گروہ ( اپنے اقرار سے ) رُوگردانی کرتا ہے ، اور یہ لوگ ( حقیقت میں ) مومن ( ہی ) نہیں ہیں