Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कहो, "अल्लाह का आज्ञापालन करो और उस के रसूल का कहा मानो। परन्तु यदि तुम मुँह मोड़ते हो तो उस पर तो बस वही ज़िम्मेदारी है जिस का बोझ उस पर डाला गया है, और तुम उस के ज़िम्मेदार हो जिस का बोझ तुम पर डाला गया है। और यदि तुम आज्ञा का पालन करोगे तो मार्ग पा लोगे। और रसूल पर तो बस साफ़-साफ़ (संदेश) पहुँचा देने ही की ज़िम्मेदारी है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں اﷲ تعالیٰ کی اطاعت کرواورسول کی اطاعت کروپھربھی اگرتم منہ موڑو گے تو رسول کی صرف وہ ذمہ داری ہے جو اس پربوجھ ڈالاگیاہے اورتم پر وہ ذمہ داری ہے جو تم پر بوجھ ڈالاگیاہے ۔اوراگرتم اس کی اطاعت کروگے توہدایت پاؤ گے اور رسول کے ذِمے صاف پہنچا دینے کے سواکچھ نہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

ان سے کہہ دو کہ اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو ۔ پس اگر تم اعراض کرو گے تو یاد رکھو کہ رسول پر صرف وہ ذمہ داری ہے ، جو اس پر ڈالی گئی ہے اور تم پر وہ ذمہ داری ہے ، جو تم پر ڈالی گئی ہے اور اگر تم اس کی اطاعت کرو گے تو راہ یاب ہو گے اور رسول پر صرف واضح طور پر پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے ۔

By Hussain Najfi

آپ کہہ دیجئے! کہ تم اللہ کی اطاعت کرو ۔ اور رسول کی اطاعت کرو اور اگر تم روگردانی کروگے تو اس ( رسول ) کے ذمہ وہی ہے جو بار اس پر ڈالا گیا ہے اور تمہارے ذمہ وہ ہے جو بار تم پر ڈالا گیا ہے ۔ اور تم اگر اس کی اطاعت کروگے تو خود ہی ہدایت پاؤگے ۔ ورنہ رسول کے ذمہ واضح طور پر پیغام پہنچانے کے سوا کچھ نہیں ہے ۔

By Moudoodi

کہو ” اللہ کے مطیع بنو اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے تابع فرمان بن کر رہو ۔ لیکن اگر تم منہ پھیرتے ہو تو خوب سمجھ لو کہ رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر جس فرض کا بار رکھا گیا ہے اس کا ذمّہ دار وہ ہے اور تم پر جس فرض کا بار ڈالا گیا ہے اس کے ذمّہ دار تم ۔ اس کی اطاعت کرو گے تو خود ہی ہدایت پاؤ گے ۔ ورنہ رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی ذمّہ داری اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے کہ صاف صاف حکم پہنچا دے ۔ ”

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ اللہ ( تعالیٰ ) کی اطاعت کرو اور رسول ( ﷺ ) کی اطاعت کرو پھر اگر تم لوگ منہ موڑوگے تو رسول ( ﷺ ) کے ذمے صرف وہی ( تبلیغ ) ہے جس کا ان پر بار رکھا گیا اور تمہارے ذمے وہی ہے جس کا تم پر بار رکھا گیا ہے اور اگر تم نے ان ( ﷺ ) کی اطاعت کرلی تو سیدھی راہ ( ہدایت ) پا جاؤگے اور رسول ( ﷺ ) کے ذمے تو بس صاف صاف پہنچادینا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( ان سے ) کہو کہ : اللہ کا حکم مانو اور رسول کے فرمانبردار بنو ، پھر بھی اگر تم نے منہ پھیرے رکھا تو رسول پر تو اتنا ہی بوجھ ہے جس کی ذمہ داری ان پر ڈالی گئی ہے ، اور جو بوجھ تم پر ڈالا گیا ہے ، اس کے ذمہ داری تم خود ہو ۔ اگر تم ان کی فرمانبرداری کرو گے تو ہدایت پاجاؤ گے ، اور رسول کا فرض اس سے زیادہ نہیں ہے کہ وہ صاف صاف بات پہنچا دیں ۔

By Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ ’’اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو‘‘پھراگرتم اطاعت نہ کروگے تو رسول کے ذمہ تووہی ہےجو اس پر لازم کر دیا گیا ہے ( یعنی تبلیغ ودعوت دینا ) اور تم پر اسے قبول کرنا لازم ہے جس کی ذمہ داری تمہارے سرہے اور اگرتم رسول کی اطاعت کروگے توہدایت پائوگے اور رسول کے ذمہ صرف یہ ہے کہ پیغام پہنچادے

By Kanzul Eman

تم فرماؤ حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا ( ف۱۲۰ ) پھر اگر تم منہ پھیرو ( ف۱۲۱ ) تو رسول کے ذمہ وہی ہے جس اس پر لازم کیا گیا ( ف۱۲۲ ) اور تم پر وہ ہے جس کا بوجھ تم پر رکھا گیا ( ف۱۲۳ ) اور اگر رسول کی فرمانبرداری کرو گے راہ پاؤ گے ، اور رسول کے ذمہ نہیں مگر صاف پہنچا دینا ( ف۱۲٤ )

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرو ، پھر اگر تم نے ( اطاعت ) سے رُوگردانی کی تو ( جان لو ) رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے ذمہ وہی کچھ ہے جو ان پر لازم کیا گیا اور تمہارے ذمہ وہ ہے جو تم پر لازم کیا گیا ہے ، اور اگر تم ان کی اطاعت کرو گے تو ہدایت پا جاؤ گے ، اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ( احکام کو ) صریحاً پہنچا دینے کے سوا ( کچھ لازم ) نہیں ہے