और जब तुम में से बच्चे युवावस्था को पहुँच जाएँ तो उन्हें चाहिए कि अनुमति ले लिया करें जैसे उन से पहले लोग अनुमति लेते रहे हैं। इस प्रकार अल्लाह तुम्हारे लिए अपनी आयतों को स्पष्ट करता है। अल्लाह भली-भाँति जानने वाला, तत्वदर्शी है
اورجب تمہارے بچے بلوغت کوپہنچ جائیں تووہ لازماً اجازت طلب کریں جیسے ان سے پہلے کے لوگ اجازت طلب کرتیےتھے اس طرح اﷲ تعالیٰ اپنی آیات تمہارے لیے کھول کربیان کرتاہے اوراﷲ تعالیٰ خوب جاننے والا، کمال حکمت والاہے۔
اور جب تم میں سے وہ جو بچے ہیں ، بلوغ کو پہنچ جائیں تو چاہئے کہ وہ بھی اسی طرح اجازت لیں ، جس طرح ان کے پہلوں نے اجازت لی ۔ اس طرح اللہ تمہارے لئے اپنی آیات کی وضاحت کرتا ہے اور اللہ علم وحکمت والا ہے ۔
اور جب تمہارے لڑکے حدِ بلوغ کو پہنچ جائیں تو انہیں بھی اسی طرح اجازت لینی چاہیے جس طرح ان سے پہلے لوگ ( اپنے بڑوں سے ) اجازت لیتے رہے ہیں اسی طرح اللہ تعالیٰ تمہارے لئے اپنی آیتیں کھول کر بیان کرتا ہے ۔ اور اللہ بڑا جاننے والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔
اور جب تمہارے بچے عقل کی حد کو پہنچ جائیں 91 تو چاہیے کہ اسی طرح اجازت لیکر آیا کریں جس طرح ان کے بڑے اجازت لیتے رہے ہیں ۔ اس طرح اللہ اپنی آیات تمہارے سامنے کھولتا ہے ، اور وہ علیم و حکیم ہے ۔
اور جب تم میں سے بچے بلوغ ( کی عمر ) کو پہنچیں تو چاہیے کہ وہ ( بھی ) اجازت لیا کریںجس طرح ان سے پہلے والے ( بڑی عمر کے ) لوگ اجازت لیتے تھے اسی طرح اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے لیے اپنی آیات کو کھول کھول کر بیان فرماتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) خوب جاننے والے بڑی حکمت والے ہیں ۔
اور جب تمہارے بچے بلوغ کو پہنچ جائیں ، تو وہ بھی اسی طرح اجازت لیا کریں جیسے ان سے پہلے بالغ ہونے والے اجازت لیتے رہے ہیں ۔ اللہ اسی طرح اپنی آیتیں کھول کھول کر تمہارے سامنے بیان کرتا ہے ، اور اللہ علم کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔
اور جب تمہارے بچے بلوغت کو پہنچ جائیں تووہ بھی تم سے اسی طرح اجازت لیں جیساکہ ان سے پہلے ( ان کے بڑے ) اجازت لیتے رہے ہیں اللہ اسی طرح تمہارے لئے احکام کھول کربیان کرتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والاحکمت والا ہے
اور جب تم میں لڑکے ( ف۱۳۹ ) جوانی کو پہنچ جائیں تو وہ بھی اذن مانگیں ( ف۱٤۰ ) جیسے ان کے اگلوں ( ف۱٤۱ ) نے اذن مانگا ، اللہ یونہی بیان فرماتا ہے تم سے اپنی آیتیں ، اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،
اور جب تم میں سے بچے حدِ بلوغ کو پہنچ جائیں تو وہ ( تمہارے پاس آنے کے لئے ) اجازت لیا کریں جیسا کہ ان سے پہلے ( دیگر بالغ افراد ) اجازت لیتے رہتے ہیں ، اس طرح اللہ تمہارے لئے اپنے احکام خُوب واضح فرماتا ہے ، اور اللہ خوب علم والا اور حکمت والا ہے