Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

सुन लो! आकाशों और धरती में जो कुछ भी है, अल्लाह का है। वह जानता है तुम जिस (नीति) पर हो। और जिस दिन वे उस की ओर पलटेंगे, तो जो कुछ उन्होंने किया होगा, वह उन्हें बता देगा। अल्लाह तो हर चीज़ को जानता है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

لو!یقیناجوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اﷲ تعالیٰ ہی کاہے،یقیناجس روش پرتم ہو وہ جانتاہے اورجس دن لوگ اس کی طرف واپس لائے جائیں گے وہ انہیں اس سے باخبرکردے گاجوانہوں نے عمل کیے اوراﷲ تعالیٰ ہرچیزکوخوب جاننے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

آگاہ رہو کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ، سب اللہ ہی کا ہے! تم جس حال پر ہو ، اللہ اس سے اچھی طرح باخبر ہے اور جس دن یہ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو جو کچھ انہوں نے کیا ہوگا ، وہ اس سے ان کو باخبر کرے گا اور اللہ ہر چیز سے اچھی طرح واقف ہے ۔

By Hussain Najfi

خبردار! جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ اللہ ہی کا ہے تم جس حال میں ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے اور اس دن کو بھی جب لوگ اس کی بارگاہ میں لوٹائے جائیں گے تو وہ انہیں بتائے گا جو کچھ وہ کرتے رہے تھے ۔ اور اللہ ہر چیز کا بڑا جاننے والا ہے ۔

By Moudoodi

خبردار رہو ، آسمان و زمین میں جو کچھ ہے اللہ کا ہے ۔ تم جس روش پر بھی ہو اللہ اس کو جانتا ہے ۔ جس روز لوگ اس کی طرف پلٹیں گے وہ انہیں بتا دے گا کہ وہ کیا کچھ کر کے آئے ہیں ۔ وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے ۔ ؏9

By Mufti Naeem

یاد رکھو! جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہے ، تحقیق وہ ( اس حالت کو ) جانتے ہیں جس پر تم ہو اور جس دن وہ لوگ ان کی طرف لوٹائے جاؤگے تو وہ انہیں بتلادیں گے جو ( عمل ) انہوں نے کیے اور اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز کے جاننے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

یاد رکھو کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے ۔ تم جس حالت پر بھی ہو ، اللہ اسے خوب جانتا ہے ، اور جس دن سب کو اس کے پاس لوٹایا جائے گا ، اس دن وہ ان کو بتادے گا کہ انہوں نے کیا عمل کیا تھا ، اور اللہ کو ہر بات کا پورا پورا علم ہے ۔

By Noor ul Amin

یاد رکھو! جو کچھ زمین وآسمان میں ہے سب اللہ ہی کا ہے ، تم جس روش پر بھی ہواللہ اسے جانتا ہے ، اور جس دن لوگ اس کی طرف لوٹائے جائینگے وہ انہیں بتلادے گاکہ وہ کیا کرتے رہے ، اور اللہ ہرچیزکوخوب جانتا ہے

By Kanzul Eman

سن لو ! بیشک اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ، بیشک وہ جانتا ہے جس حال پر تم ہو ( ف۱۵۸ ) اور اس دن کو جس میں اس کی طرف پھیرے جائیں گے ( ف۱۵۹ ) تو وہ انھیں بتادے گا جو کچھ انہوں نے کیا ، اور اللہ سب کچھ جانتا ہے ، ( ف۱٦۰ )

By Tahir ul Qadri

خبردار! جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ( سب ) اللہ ہی کا ہے ، وہ یقیناً جانتا ہے جس حال پر تم ہو ( ایمان پر ہو یا منافقت پر ) ، اور جس دن لوگ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے تو وہ انہیں بتا دے گا جو کچھ وہ کیا کرتے تھے اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے