पत्ऩी से भी सज़ा को यह बात टाल सकती है कि वह चार बार अल्लाह की क़सम खाकर गवाही दे कि वह बिलकुल झूठा है
اور یہ بات عورت سے سزاکو ہٹا دے گی کہ وہ چارمرتبہ اﷲ تعالیٰ کی قسم کے ساتھ (4) شہادتیں دے کہ یقیناوہ (مرد)بلاشبہ جھوٹوں میں سے ہے۔
اور عورت سے سزا کو یہ چیز دفع کرے گی کہ وہ چار بار اللہ کی قسم کھا کر کہے کہ یہ شخص جھوٹا ہے ۔
اور اس عورت سے یہ صورت شرعی حد کو ٹال سکتی ہے کہ وہ چار بار اللہ کی قسم کھا کر کہے کہ وہ ( خاوند ) جھوٹا ہے ۔
اور عورت سے سزا اس طرح ٹل سکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر شہادت دے کہ یہ شخص ﴿اپنے الزام میں﴾ جھوٹا ہے
اور اس ( عورت ) سے سزا کو یہ بات دور کرسکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ ( تعالیٰ ) کی قسم کھاکر گواہی دے کہ بے شک یہ ( شوہر ) جھوٹا ہے ۔
اور عورت سے ( زنا کی ) سزا دور کرنے کا راستہ یہ ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر یہ گواہی دے کہ اس کا شوہر ( اس الزام میں ) جھوٹا ہے ۔
اوراس عورت پر ( جس پر الزام ہے ) سے سزا یوں ٹل سکتی ہے کہ وہ چاردفعہ اللہ کی قسم کھاکرگواہی دے کــہـــــ اس کا خاوند جھوٹا ہے
اور عورت سے یوں سزا ٹل جائے گی کہ وہ اللہ کا نام لے کر چار بار گواہی دے کہ مرد جھوٹا ہے ( ف۱۳ )
اور ( اسی طرح ) یہ بات اس ( عورت ) سے ( بھی ) سزا کو ٹال سکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر ( خود ) گواہی دے کہ وہ ( مرد اس تہمت کے لگانے میں ) جھوٹا ہے