Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

नहीं, बल्कि बात यह है कि वे लोग क़ियामत की घड़ी को झुठला चुके हैं। और जो उस घड़ी को झुठला दे, उस के लिए दहकती आग तैयार कर रखी है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بلکہ اُنہوں نے قیامت کو جھٹلا دیا ہے اور جو قیامت کو جھٹلائے اُس کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیارکررکھی ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

بلکہ ان لوگوں نے قیامت کو جھٹلا دیا ہے اور ہم نے قیامت کو جھٹلانے والوں کیلئے دوزخ تیار کر رکھی ہے ۔

By Hussain Najfi

بلکہ یہ لوگ قیامت کو جھٹلاتے ہیں اور جو لوگ قیامت کو جھٹلاتے ہیں ہم نے ان کیلئے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے ۔

By Moudoodi

اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ ” اس گھڑی ” 20 کو جھٹلا چکے ہیں 21 ۔ ۔ ۔ ۔ اور جو اس گھڑی کو جھٹلائے اس کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کر رکھی ہے ۔

By Mufti Naeem

۔ ( نہیں ) بلکہ ان لوگوں نے قیامت کو جھٹلایا اور ہم نے ان کے لیے جو قیامت کو جھٹلاتے ہیں دوزخ ( کی آگ ) تیار رکھی ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اصل حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے قیامت کی گھڑی کو جھٹلایا ہوا ہے ، ( ٢ ) اور جو کوئی قیامت کی گھڑی کو جھٹلائے ، اس کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے ۔

By Noor ul Amin

لیکن بات یہ نہیں بلکہ یہ لوگ دراصل قیامت کو جھٹلا رہے ہیں اورجو قیامت کو جھٹلائے ہم نے اس کے لئے جہنم تیارکررکھی ہے

By Kanzul Eman

بلکہ یہ تو قیامت کو جھٹلاتے ہیں ، اور جو قیامت کو جھٹلائے ہم نے اس کے لیے تیار کر رکھی ہے بھڑکتی ہوئی آگ ،

By Tahir ul Qadri

بلکہ انہوں نے قیامت کو ( بھی ) جھٹلا دیا ہے ، اور ہم نے ( ہر ) اس شخص کے لئے جو قیامت کو جھٹلاتا ہے ( دوزخ کی ) بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے