बरकत वाला है वह जो यदि चाहे तो तुम्हारे लिए इस से भी उत्तम प्रदान करे, बहुत-से बाग़ जिन के नीचे नहरें बह रही हों, और तुम्हारे लिए बहुत-से महल तैया कर दे
بہت برکت والاہے جواگر چاہے تو آپ کو اس سے بہتر ایسے باغات عطا کر دے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں اورآپ کے لیے محلات بنا دے۔
بڑی ہی بابرکت ہے وہ ذات جو چاہے تو تمہیں اس سے بھی کہیں بہتر چیزیں بخش دے – ایسے باغ جن میں نہریں جاری ہوں اور تمہارے لئے محل بنوادے!
بڑا بابرکت ہے وہ خدا جو اگر چاہے تو آپ کو اس ( کفار کی بیان کردہ چیزوں ) سے بہتر دے دے ۔ یعنی ایسے باغات کہ جن کے نیچے نہریں جاری ہوں ۔ اور آپ کیلئے ( عالیشان ) محل بنوا دے ۔
بڑا بابرکت ہے 19 وہ جو اگر چاہے تو ان کی تجویز کر دہ چیزوں سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر تم کو دے سکتا ہے ، ﴿ایک نہیں﴾ بہت سے باغ جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں ، اور بڑے بڑے محل ۔
برکت والی ہے وہ ذات کہ اگر وہ چاہے تو آپ کے لیے ان ( فرمائشی معجزوں ) سے بہتر ( چیز ) عطا فرمادے باغات جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہوں اور آپ کے لیے محلّات بنادے ۔
بڑی شان ہے اس ( اللہ ) کی جو اگر چاہے تو تمہیں ان سب سے کہیں بہتر چیز ، ( ایک باغ کے بجائے ) بہت سے باغات دیدے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں ، اور تمہیں بہت سے محلات کا مالک بنا دے ۔
وہ بڑی برکت والی ذات ہے وہ چاہےتوآپکوان چیزوں سے بھی بہترچیزیں دے سکتا ہے ( ایک نہیں ) کئی باغ جن میں نہریں جاری ہوں اور کئی محل بھی دے سکتا ہے
بڑی برکت والا ہے وہ کہ اگر چاہے تو تمہارے لیے بہت بہتر اس سے کردے ( ف۲۱ ) جنتیں جن کے نیچے نہریں بہیں اور کرے گا تمہارے لیے اونچے اونچے محل ،
وہ بڑی برکت والا ہے اگر چاہے تو آپ کے لئے ( دنیا ہی میں ) اس سے ( کہیں ) بہتر باغات بنا دے جن کے نیچے سے نہریں رواں ہوں اور آپ کے لئے عالی شان محلات بنا دے ( مگر نبوت و رسالت کے لئے یہ شرائط نہیں ہیں )