और जब वे उस की किसी तंग जगह जकड़े हुए डाले जाएँगे, तो वहाँ विनाश को पुकारने लगेंगे
اور جب وہ اس میں کسی تنگ جگہ پرآپس میں جکڑے ہوئے ڈال دیے جائیں گے تو وہاں وہ کسی ہلاکت کو پکاریں گے۔
اور یہ جب اس کی کسی تنگ جگہ میں باندھ کر ڈال دیے جائیں گے توپ اس وقت اپنی ہلاکت کو پکاریں گے ۔
اور جب انہیں زنجیروں میں جکڑ کر آتش ( دوزخ ) کی کسی تنگ جگہ میں ڈال دیا جائے گا تو وہاں ( اپنی ) ہلاکت کو پکاریں گے ۔
اور جب یہ دست و پا بستہ اس میں ایک تنگ جگہ ٹھونسے جائیں گے تو اپنی موت کو پکارنے لگیں گے ۔
اور جب یہ لوگ اس ( دوزخ ) کی کسی تنگ جگہ کے اندر جکڑے ہوے ڈال دیے جائیں گے تو وہاں ( اس وقت ) موت موت پکاریں گے ۔
اور جب ان کو اچھی طرح باندھ کر اس کی ایک تنگ جگہ میں پھینکا جائے گا تو وہاں یہ موت کی آواز دے کر پکاریں گے ۔
اور جب اس میں بندھے ہوئے ایک تنگ جگہ سے پھینکے جائینگے تو اس وقت موت کو پکاریں گے
اور جب اس کی کسی تنگ جگہ میں ڈالے جائیں گے ( ف۲۳ ) زنجیروں میں جکڑے ہوئے ( ف۲٤ ) تو وہاں موت مانگیں گے ( ف۲۵ )
اور جب وہ اس میں کسی تنگ جگہ سے زنجیروں کے ساتھ جکڑے ہوئے ( یا اپنے شیطانوں کے ساتھ بندھے ہوئے ) ڈالے جائیں گے اس وقت وہ ( اپنی ) ہلاکت کو پکاریں گے