वह जिस का राज्य है आकाशों और धरती पर, और उस ने न तो किसी को अपना बेटा बनाया और न राज्य में उस का कोई साझी है। उस ने हर चीज़ को पैदा किया; फिर उसे ठीक अन्दाजें पर रखा
وہ جس کے لیے آسمانوں اورزمین کی بادشاہی ہے اور جس نے اولاد نہیں بنائی اورنہ کبھی بادشاہی میں کوئی اس کاشریک رہاہے اورجس نے ہرچیز کو پیدا کیا پھر اس کااندازہ مقررکیا، پورااندازہ۔
وہ ذات جس کے قبضۂ قدرت میں آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور جس نے اپنے لئے کوئی اولاد نہیں بنائی اور اس کی بادشاہی میں کوئی اس کا ساجھی نہیں اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا اور اس کا ایک خاص اندازہ ٹھہرایا ۔
جس کیلئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور اس نے کسی کو اولاد نہیں بنایا ۔ اور نہ بادشاہی میں اس کا کوئی شریک ہے اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے اور ہر چیز کا ایک اندازہ ( پیمانہ ) مقرر کیا ہے ۔
وہ جو زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے 5 جس نے کسی کو بیٹا نہیں بنایا ہے 6 ، جس کے ساتھ بادشاہی میں کوئی شریک نہیں ہے 7 ، جس نے ہر چیز کو پیدا کیا پھر اس کی ایک تقدیر مقرر کی ۔ 8
جس کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ( حکومت ) ہے اور اس نے ( کسی کو ) اولاد نہیں بنایا اور اس کی بادشاہی ( حکومت ) میں کوئی شریک نہیں اور اس نے ہر چیز کو پیدا فرمایا پھر اس کا ایک اندازہ ٹھہرایا ( یعنی ہر ایک کو اس کی فطری موزونیت عطا فرمائی ) ۔
وہ ذات جو آسمانوں اور زمین کی بادشاہت کی تنہا مالک ہے اور جس نے نہ تو کوئی بیٹا بنایا ہے ، اور نہ اس کی بادشاہت میں کوئی شریک ہے ، اور جس نے ہر چیز کو پیدا کر کے اس کو ایک نپا تلا انداز عطا کیا ہے ۔
وہی ذات جو زمین وآسمان کی بادشاہی کامالک ہے جس نے نہ کسی کو بیٹابنایا اور نہ ہی اس کی حکومت میں کوئی شریک ہے ، اس نے ہرچیزکوپیدا کیا تواس کاٹھیک ٹھیک اندازہ کیا
وہ جس کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اور اس نے نہ اختیار فرمایا بچہ ( ف٤ ) اور اس کی سلطنت میں کوئی ساجھی نہیں ( ف۵ ) اس نے ہر چیز پیدا کرکے ٹھیک اندازہ پر رکھی ،
وہ ( اللہ ) کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کے لئے ہے اور جس نے نہ ( اپنے لئے ) کوئی اولاد بنائی ہے اور نہ بادشاہی میں اس کا کوئی شریک ہے اور اسی نے ہر چیز کو پیدا فرمایا ہے پھر اس ( کی بقا و ارتقاء کے ہر مرحلہ پر اس کے خواص ، افعال اور مدت ، الغرض ہر چیز ) کو ایک مقررہ اندازے پر ٹھہرایا ہے