बड़ी बरकत वाला है वह जिस ने यह फ़ुरक़ान अपने बन्दे पर अवतरित किया, ताकि वह सारे संसार के लिए सावधान करने वाला हो
بہت برکت والاہے جس نے اپنے بندے پرفرقان اُتاراتاکہ وہ تمام جہانوں کے لیے ڈرانے والاہو۔
بڑی ہی بابرکت ہے وہ ذات ، جس نے اپنے بندے پر حق وباطل کے درمیان امتیاز کردینے والی کتاب اتاری ، تاکہ وہ اہلِ عالم کیلئے ہوشیار کردینے والا بنے ۔
بابرکت ہے وہ خدا جس نے اپنے ( خاص ) بندہ پر فرقان نازل کیا ہے تاکہ وہ تمام جہانوں کیلئے ڈرانے والا بن جائے ۔
نہایت متبرک ہے 1 وہ جس نے یہ فرقان 2 اپنے بندے پر نازل کیا 3 تاکہ سارے جہان والوں کے لیے نذیر ہو 4 ۔ ۔ ۔ ۔
برکت والی ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے ( حضرت محمد ﷺ ) پر ( حق و باطل میں ) فرق کرنے والی ( کتاب یعنی قرآن مجید ) نازل فرمائی ، تاکہ وہ دنیا والوں کے لیے ( عذابِ الٰہی ) سے ڈرانے والی ہو ۔
بڑی شان ہے اس ذات کی جس نے اپنے بندے پر حق و باطل کا فیصلہ کردینے والی یہ کتاب نازل کی ، تاکہ وہ دنیا جہان کے لوگوں کو خبردار کردے ۔
متبرک ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے پر فرقان ( حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والا یعنی قران کریم ) نازل کیا تاکہ وہ اہل عالم کے لئے ڈرانے والابن جائے
بڑی برکت والا ہے وہ کہ جس نے اتارا قرآن اپنے بندہ پر ( ف۲ ) جو سارے جہان کو ڈر سنانے والا ہو ( ف۳ )
۔ ( وہ اللہ ) بڑی برکت والا ہے جس نے ( حق و باطل میں فرق اور ) فیصلہ کرنے والا ( قرآن ) اپنے ( محبوب و مقرّب ) بندہ پر نازل فرمایا تاکہ وہ تمام جہانوں کے لئے ڈر سنانے والا ہو جائے